کراچی (آن لائن) کورنگی نجی ڈینم کمپنی میں مزدور کی اچانک طبیعت خراب ہونے پر انتظامیہ کی غفلت کی وجہ سے رخصتی نہ ملنے پر انتقال کر گیا، کمپنی انتظامیہ کے خلاف مزدروں نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور اعلی حکام سے نوٹس کی اپیل کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق
کورنگی صنعی ایریا کے علاقے گودام چورنگی کے قریب نجی ڈینم کمپنی میں کام کے دوران مزدور کی حالت غیر ہوگئی، جسے ایمبولنس کے زریعے جناح اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ راستے میں انتقال ہوگیا، اسپتال میں متوفی کی شناخت 36 سالہ سنتوش کمار ولد رانگڑ ملح کے نام سے ہوئی ہے، مزدور کو بروقت طبعی امداد فراہم نے کرنے پر مزدور سراپا احتجاج بن گئے، جنہوں نے کمپنی کے باہر انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی، میڈیا کے نمائندوں کو احتجاج کے دوران مزدوروں نے بتایا کہ سنتوش کمار کی طبیعت اچانک خراب ہونے پر انتظامیہ سے رخصت مانگتا رہا لیکن جابر انتظامیہ چھٹی دینے میں ٹال مٹول سے کام لے رہی تھی، طبیعت زیادہ خراب ہونے پر بے ہوش ہو گیا تھا، کمپنی کی ایمبولینس میں اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ انتقال کر گیا، متوفی مہران ٹاؤن کا رہائشی تھا، احتجاج کے دوران مزدوروں نے حکمرانوں سے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ کمپنی کی انتظامیہ کے خلاف غفلت و لاپروائی برتنے پر مقدمہ درج کیا جائے، بعدازاں پولیس نے مظاہرین سے مذاکرات کے بعد پر امن طور پر منتثر کردیا۔