جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

نیا سال پاکستان کے معاشی استحکام کا سال ہوگا ،وزیراعظم عمران خان کی تاجر رہنمائوں کو یقین دہانی

datetime 19  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نیا سال پاکستان کے معاشی استحکام کا سال ہوگا جس میں کاروباری طبقے اور عوام کی مشکلات کم ہوں گی اور ان کے حالات بہتر بنانے پر فوکس کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے سے اسلام آباد کی معروف کاروباری شخصیت و تاجر رہنما ڈاکٹر عامر رشید نے ملاقات کی۔ جمعہ کے روز وزیر اعظم

سیکرٹیرٹ میں ہونے والی ملاقات میں ڈاکٹر عامر رشید نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے دوکان داروں ، ریسٹورنٹ کے مالکان و ہوٹل انڈسڑی سے تعلق رکھنے والے چھوٹے تاجروں کے مسائل سے وزیر اعظم کو آگاہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عامر نے وزیر اعظم کو بتایا کہ کورونا اایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے اسلام آباد کے دوکاندار اور ریسٹورنٹ مالکان کیلئے ان ڈور کاروبار کرنا ممکن نہیں رہا لیکن آؤٹ ڈور کاروبار کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو سی ڈی اے کا عملہ تجاوزات کی آڑ میں تنگ کرنا شروع کر دیتا ہے اسلئے کورونا وبا کے دنوں میں سی ڈی اے حکام کو خصوصی ہدایت کی جائے کہ وہ آؤٹ ڈور کاروبار کرنے والے ریسٹورنٹس اور دوکان داروں کو ناجائز تجاوزات کی آڑ میں تنگ نہ کریں۔ علاوہ ازیں ڈاکٹر عامر نے وزیر اعظم سے درخواست کی کہ جس طرح صنتکاروں کے لئے سبسڈی و مراعات اور امدادی پیکج کا اعلان کیا گیا ہے اسی طرح چھوٹے اور درمیانے بزنس کے فروغ کے لئے بھی پیکج کا اعلان کریں۔ وزیر اعظم پاکستان نے ڈاکٹر عامر کو یقین دہانی کراتے ہوے کہا کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک بھر کے کاروباری طبقے کی مشکلات دور کرنے پر خصوصی توجہ دی جائے گی وزیر اعظم نے مزید کہا کہ نیا سال پاکستان کے معاشی استحکام کا سال ہوگا جس میں کاروباری طبقے اور عوام کی مشکلات کم ہوں گی اور ان کے حالات بہتر بنانے پر فوکس کیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…