اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

مری اور کشمیر آنے اور جانے والی گاڑیوں کی لائنیں لگ گئیں، اساتذہ کے دھرنے پر پولیس کی شدید شیلنگ

datetime 19  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)بنی گالہ میں احتجاج کے لئے آنے والے پنجاب کے سرکاری اساتذہ پر پولیس نے شدید شیلنگ کی اور بیس سے زائد گرفتار کرلئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب بھر کے سرکاری اساتذہ مطالبات کے حق میں بنی گالہ میں وزیر اعظم کی رہائش گاہ کے باہر دھرنے

کے لیے آنے والوں پر پولیس نے شدید شیلنگ کی،اس کے علاوہ پولیس کی بھی بھاری نفری تعینات رہی، وزیراعظم کی رہائش گاہ جانے والا راستہ سیل کردیا گیا۔ پولیس کی جانب سے شیلنگ اور راستے بند کرنے کے بعد اساتذہ نے بہارہ کہو روڈ پر احتجاج شروع کردیاجس کی وجہ سے مری اور کشمیر سے آنے والی ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر ہوئی۔گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں، مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ پنجاب کے سرکاری اسکولوں میں 7 برس سے کنٹریکٹ پر کام کرنے والے اساتذہ کی مستقلی پبلک سروس کمیشن کا امتحان اور انٹرویو پاس کرنے سے مشروط کردی گئی جو ناانصافی ہے۔ وزیر اعظم عمران خان اور وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود پنجاب حکومت کو سیکنڈری اسکول ایجوکیٹرز کی غیر مشروط ریگولرائزیشن کا نوٹی فکیشن جاری کرنے کا فی الفور حکم دیں تاکہ اعلیٰ تعلیم یافتہ اور شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اساتذہ مطمئن ہو کر اپنے فرائض انجام دے سکیں۔بعدازاں دھرنے پر بیٹھے اساتذہ نے اپنے گرفتارساتھیوں کو چھوڑنے کی شرط پر سڑک سے اٹھ کر بنی گالہ روڈ پر آنے پر آمادگی ظاہر کی۔ ڈی سی اسلام آباد نے گرفتار اساتذہ کو رہا کرنے کی یقین دھانی کروائی جس کے بعد مظاہرین مری روڈ سے اٹھ کرکورنگ روڈ پر دھرنا دینے کیلئے آمادہ ہوگئے۔

موضوعات:



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…