اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نے عمران خان سے بات کی تھی کہ اسمبلیاں توڑ کر نئے سسٹم کی طرف جائیں، جس کے جواب میں عمران خان نے کہا تھا کہ کوئی ایشو نہیں سارے معاملات ٹھیک ہو جائیں گے، ڈاکٹر
شاہد مسعود نے مزید کہا کہ عمران خان خان کو مافیا ز چلا رہی ہیں، انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کھلی بات کرتے ہیں،ڈاکٹر شاہدمسعود نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اب اڑھائی سالوں میں ساری سیاست ہی اگر مافیا اور پی ڈی ایم کے گرد گھوم رہی ہے تو کیا ہوا؟ بس ایسے ہی چل رہا ہے۔