جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

حکمرانوں کا لالچ ذلت اور رسوائی کی آخری حد تک پہنچ چکا ہے’شیخ رشید

datetime 1  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) سربراہ عوامی مسلم لیگ وسابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ریاست اور سیاست میں ریاست لازم و ملزوم ہے، جس طرح چادر اور چاردیواری کی بے حرمتی اور تھانوں میں رشوت وصول کی جا رہی ہے وہ انتہائی افسوسناک ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے لے کر آسٹریلیا تک اور چین سے لے کر سعودی عرب تک سب سمجھا رہے ہیں کہ عقل کے ناخن لیں لیکن حکمرانی کی لالچ ذلت اور رسوائی کی آخری حد تک پہنچ چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کھوٹا سکہ ثابت ہوئی، غریب حقیر و ذلیل ہوگیا، امیر فقیر و رسوا ہوگیا، کاروبار تباہ ہوگئے، ڈالر 320کا بھی نہیں مل رہا، سیاسی، معاشی، اقتصادی تباہی ہو رہی ہے، میں 50سال سے ایک سیٹ کی سیاست کرتا ہوں اور میری اپنی پارٹی عوامی مسلم لیگ ہے۔سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ 4مرتبہ میرے گھروں پر وحشیانہ چھاپے مارے اور توڑپھوڑ کی گئی ہے، پولیس افسران جو ہمیشہ میرے گھروں سے میری دونوں گاڑیاں اغواء کرنے اور ملازموں پر تشدد کرنے کے شوقین ہیں، ان کی ویڈیوز موجود ہیں۔سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ صرف موسم بہار کا انتظار کریں، قانون کے شکنجے میں آ کر رہیں گے، خیبر پختونخوا میں پولیس ڈرتی ہے، پنجاب اور اسلام آباد میں بیویوں ،بیٹیوں کی بے حرمتی کرتی ہے لیکن آخر کب تک۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…