بدھ‬‮ ، 10 ستمبر‬‮ 2025 

شاہد خاقان جس پارٹی میں جائیں گے میں بھی ان کیساتھ جاؤں گا، مفتاح اسماعیل

datetime 27  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)ن لیگی رہنما اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے اپنے سیاسی مستقبل کو سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے ساتھ منسلک کر دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کونسل آف اکنامک اینڈ انرجی جرنلسٹس سیج ممبران کے ساتھ اجلاس میں بات چیت کرتے ہوئے سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی نے اگر مسلم لیگ ن کو چھوڑ کر دوسری جماعت جوائن کی تو وہ ان کے ساتھ ہوں گے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اکتوبر یا نومبر تک آئی ایم ایف نہیں آیا تو ڈیفالٹ کے امکانات بہت بڑھ جائیں گے، آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی میں کافی تاخیر ہوگئی ہے۔

سابق وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ نگراں سیٹ اَپ میں کوئی آفر نہیں دی گئی ہے صرف قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں، حکومتی کارکردگی پر بات کرنے پر پہلے مسلم لیگ سے روکا گیا تاہم اب اس پر خاموشی ہے۔یاد رہے کہ مفتاح اسماعیل اکثر و بیشتر حکومتی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے رہتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…