منگل‬‮ ، 04 مارچ‬‮ 2025 

رہائی کے بعد فواد چوہدری کو گرفتار کرنے کی کوشش

datetime 16  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما رہنما فواد چوہدری کی اہلیہ حبا فواد نے شوہر کی گرفتاری کے خوف سے گاڑی سے اتر کر بھاگنے کی وائرل ویڈیو پر دلچسپ ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ ہم اگلی دفعہ میراتھون میں جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق 16 مئی بروز منگل کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے تھری ایم پی او کے تحت فواد چوہدری کی گرفتاری کالعدم قرار دے کر انہیں رہا کرنے کا حکم دیا، فواد چوہدری رہائی کے بعد جیسے ہی گھر واپسی کے لیے گاڑی میں بیٹھے تو انہوں نے اپنے سامنے پولیس اہلکاروں کو دیکھا تو وہ گاڑی سے اتر کر بھاگ نکلے۔فواد چوہدری گاڑی سے نکل کر تیزی سے اسلام آباد ہائیکورٹ کے اندر بھاگے جس دوران وہ گر گئے اور پھر اٹھنے کے بعد وہ کمرہ عدالت میں پہنچے۔بعدازاں انہوں نے منگل کی شب اہلیہ اور بھائی کے ہمراہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کی جس میں ایک صحافی نے فواد چوہدری سے سوال کیا۔صحافی نے کہاکہ فواد صاحب ویسے آج آپ کی دوڑ بھی کافی وائرل ہوئی ہے۔فواد چوہدری سمیت وہاں موجود لوگوں نے قہقہہ لگایا اور ساتھ ہی پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ دوڑے نہیں نا کبھی جبکہ ساتھ کھڑی ان کی اہلیہ بولیں، ہم اگلی دفعہ میراتھون میں جائیں گے۔صحافی نے فواد چوہدری سے کہا کہ اگر آپ 10 دن ایسی دوڑیں لگائیں گے تو ماشاء اللہ فٹ ہوجائیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپ کی تھوڑی سی مہربانی


اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…