جمعہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2025 

لندن میٹنگ میں اہم فیصلے کر لیے گئے

datetime 8  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نوازلیگ28مئی کو یوم تکبیر پر اپنی انتخابی مہم کا آغاز کریگی، قومی اسمبلی کی مدت پوری ہونے پر انتخابات ایک ہی دن ہوں گے اور ان میں کوئی التوا نہیں ہوگا۔ کسی سیاسی جماعت سے انتخابی اتحاد نہیں کیاجائےگا۔ شہبا ز شریف ساتھیوں کو نوازشریف سے ملاقات میں ہونے والے فیصلوں پر اعتماد میں لیں گے۔

روزنامہ جنگ میں محمدصالح ظافر کی خبر کے مطابق  یہ فیصلے وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ لندن کے دوران ان کی نوازشریف سے ملاقات کے دوران ہوئے۔ نوازشریف نے پارلیمنٹ کی بالادستی برقراررکھنے کے حوالے سے حکمران اتحاد کے کردار کو سراہا۔انہوں نے نگران حکومتوں کے تحت ملک بھر میں انتخابات ایک ہی دن کرانے کےلیے کہا۔ نوازشریف نے کسی بھی صوبے میں عام انتخابات سے قبل انتخابات نہ کرانے کے موقف کو سراہا۔ انہون نے صوبوں اور مرکز کے الگ الگ انتخابات کو آئین کی روح کے خلاف قرار دیا جو کہ شفار اور آزادانہ انتخابات یقینی بنانے کا تقاضا کرتا ہے۔ اعلیٰ سیاسی ذرائع نے بتایا ہے کہ ملاقات کے دوران دونوں رہنمائوں نے ملک کی اقتاصادی اور سیاسی صورتحال پر سیر حاصل گفتگو کی۔اس موقع پر بالخصوص مہنگائی اور عدالتی معاملا ت زیر گور آئے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ شہبا ز شریف مریم نوازسمیت اپنی پارٹی کی اعلیٰ قیادت سے کل ملاقات کریں گے اور انہیں ان فیصلوں کے بارے میں آگاہ کریں گے۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ نوازشریف نے شہبازشریف سے کہا ہے کہ انہیں انتخابات کی تیاری کے فوری آغاز سےے متعلق فیصلوں کے حوالے سے ہونے والی سرگرمیوں سے بھی آگاہ رکھاجائے۔ انہوں نے یہ بھی کیا کہ عوام کو پٹرولیم مصنوعات پر فوری ریلیف فراہم کیاجائے۔ ذرائع نے بتایا کہ شہبازشریف نے اپنی پارٹی کے قائد کو پارلیمنٹ میں ہونے والی قانون سازی سے بھی آگاہ کیا۔ انہوں نے یہ بھی کیا کہ وزرا اپنے ورکرزاور عوام سے اپنے رابطے بڑھائیں۔ دونوں کی ملاقات مین نوازشریف کی واپسی کا منصوبہ بھی زیر غور آیا۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…