ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

بلاول بھٹو کے مطالبے پر چین نے خنجراب بارڈر تجارت کے لئے سارا سال کھلا رکھنے کی منظوری دے دی

datetime 30  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے مطالبے پر چین کی حکومت نے خنجراب بارڈر تجارت کے لئے سارا سال کھلا رکھنے کی منظوری دے دی۔ گلگت بلتستان کے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا کرنے پر پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صوبائی صدر و قائدِ حزبِ اختلاف گلگت بلتستان اسمبلی امجد حسین ایڈووکیٹ نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے اظہارِ تشکر کیا۔

دریں اثنا چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی و وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی کوششوں سے خنجراب بارڈر پر تجارت کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے اس سلسلے میں میں چین نے پاکستان سے برآمد ہونے والی مختلف مصنوعات پر سے عائد پابندیاں بھی ختم کر دی ہیں اور پاکستان سے برآمدات کے لئے بھی تجارتی دروازے کھول دئے ہیں جس سے تمام تاجران مستفید ہو سکیں گے۔ گزشتہ چار سالوں سے پاک چین سرحدی تجارت بند تھی جس کی وجہ سے تاجران معاشی مشکلات کا شکار تھے اور معیشت پر بھی منفی اثرات مرتب ہو رہے تھے تاہم اب چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی کوششوں سے کامیاب تجارت کے لئے خوشحالی کے نئے دروازے کھلیں گے۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے خنجراب بارڈر پر پورا سال تجارتی عمل جاری رہنے اور برآمدی پابندیوں کے خاتمے پر گلگت بلتستان کے عوام کو مبارکباد پیش کی۔ یاد رہے کہ اس حوالے سے گلگت بلتستان اسمبلی میں گزشتہ دنوں پاک چین سرحدی تجارت کے دوبارہ آغاز پر پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صوبائی صدر و قائدِ حزب اختلاف گلگت بلتستان اسمبلی امجد حسین ایڈووکیٹ کی جانب سے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد پیش کی گئی تھی جسے منظور کر لیا گیا تھا۔ اس حوالے سے امجد حسین ایڈووکیٹ نے کہا کہ پاک چین تجارت کے سارا سال جاری رہنے سے گلگت بلتستان سمیت ملک بھر کی مجموعی تجارت پر مثبت اثرات مرتب ہونگے۔ امجد حسین ایڈووکیٹ نے مزید کہا کہ پاکستان کے نوجوان وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کامیاب سفارتکاری کے ذریعے دنیا بھر میں نہ صرف وطن عزیز کا مثبت تصور اجاگر کیا ہے بلکہ مختلف ممالک کے ساتھ تجارتی حجم میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…