پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

عمران خان کے بیانات نے میرے والد اور فیملی کیلئے خطرات بڑھا دیے، بلاول بھٹو

datetime 28  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم عمران خان کے الزامات کو سنجیدگی سے لے رہے ہیں، عمران خان کے بیانات نے میرے والد اور فیملی کے لیے خطرات بڑھا دئیے ہیں۔ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ دہشت گرد تنظیموں نے مجھے اور پارٹی کو نام لے کر براہ راست دھمکیاں دیں،

عمران خان اب آصف زرداری پر غلط الزامات عائد کر رہے ہیں، عمران خان کے توہین آمیز اور خطرناک الزامات پر قانونی پہلوئوں کو بھی دیکھ رہے ہیں، پیپلزپارٹی عمران خان کو ان الزامات پر چیلنج کریگی۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عمران خان میرے والد کو بندوق کی نوک پر رکھنے کی دھمکی بھی دے چکے ہیں، عمران خان اور حواریوں کی دہشت گردوں کی سہولت کاری کی دستاویزات تاریخ کا حصہ ہیں، عمران خان نے اپنے دور میں دہشت گردوں کو رہا کیا اور جمہوریت پسندوں کوگرفتارکیا۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ عمران خان نے خیبرپختونخوا کو دہشت گرد تنظیموں کے حوالے کیا، آج تک عمران خان کی پارٹی دہشت گرد گروہوں کی فنڈنگ کرتی ہے، اگر مجھ پر، میرے والد یا پارٹی پر حملہ ہوا تو اس سب کا حساب لیا جائیگا۔انہوںنے کہاکہ عمران خان کو سمجھنا چاہیے کہ بیوی کو خواب آنے پر وہ ٹی وی پر آکر الزامات نہیں لگاسکتے، عمران خان کی اہلیہ کے خواب عدالتوں میں ثابت نہیں کیے جاسکتے، عمران خان کا الزام غیرمنطقی ہے، انہوں نے ہم سب کے لیے خطرات کو بڑھادیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم ایسے پاپولر فکشن کو اپنے بیانیے پر حاوی نہیں ہونے دیں گے جو ہماری سیاست کو زہر آلود اور جمہوریت کو تاراج کرے، ہم دہشت گردوں اور ان کے سیاسی فرنٹ مین کے پروپیگنڈے کا چارہ بننا بھی برداشت نہیں کریں گے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…