عمران خان کا حکم ملنے تک موٹروے ایم ون انٹرچینج بند رہے گی، پی ٹی آئی نے لاہور اور پشاور موٹر وے بند کر دی

10  ‬‮نومبر‬‮  2022

اسلام آباد / راولپنڈی(این این آئی)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان پر حملے کے خلاف پی ٹی آئی نے موٹر وے پر احتجاج کرتے ہوئے اسلام آباد جانے والے راستے بند کردئیے جس کے باعث عوام رل گئے۔ تفصیلات کے مطابق لانگ مارچ کے دوران عمران خان پر قاتلانہ حملے کے خلاف تحریک انصاف نے احتجاجی حکمت عملی تبدیل کردی،

جس کے تحت پی ٹی آئی رہنما نے ایم ون موٹروے انٹرچینج بند کرنے کا اعلان کردیا۔اسلام آباد پولیس نے کہاہے کہ مظاہرین نے لاہور اور پشاور موٹروے بند کررکھی ہے۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق شہریوں سے گزارش ہے کہ موٹروے کی طرف سفر کرنے سے گریز کریں۔ترجمان نے کہا کہ موٹروے کی ملحقہ سڑکوں پر رش بنا ہوا ہے۔ترجمان نے بتایاکہ شہری سفر کرنے سے پہلے موٹروے اور سڑکوں کی صورتحال کے بارے معلومات لے لیں۔انہوں نے کہاکہ شہری کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق فوری پکار 15 پر اطلاع دیں۔واضح رہے کہ زلفی بخاری کی قیادت میں تحریک انصاف کے کارکنان موٹروے ایم ون پر اسلام آباد ٹول پلازہ پر احتجاج کررہے تھے۔پی ٹی آئی مظاہرین نے احتجاج کرتے ہوئے موٹروے پر اسلام آباد آنے اور جانے والے راستے بند کردئیے اس سلسلے میں زلفی بخاری نے کہا کہ عمران خان کا حکم ملنے تک موٹروے ایم ون انٹرچینج بند رہے گی۔ لاہور اور پشاور سے موٹروے کے ذریعے گاڑیاں اسلام آباد میں داخل نہیں ہوں گی۔انہوں نے اعلان کیا کہ فتح جنگ روڈ اور موٹروے ایم ون انٹرچینج پر بیک وقت دھرنا جاری رہے گا۔ واضح رہے کہ زلفی بخاری کی قیادت میں قومی شاہراہ فتح جنگ کے مقام پر چوتھے روز بھی دھرنا جاری رہا۔وفاقی دارالحکومت کے جڑواں شہر میں تحریک انصاف نے چار دن جاری رہنے کے بعد دھرنے ختم کرنے کا اعلان کردیاجس کے بعد بند راستوں پر ٹریفک بحال کردی گئی ہے۔

احتجاجی دھرنے کے چوتھے روز تحریک انصاف نے راولپنڈی کی مصروف شاہراہ مری روڈ پر شمس آباد کے مقام سے دھرنا ختم، تاہم احتجاجی کیمپ جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔پی ٹی آئی رہنما فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ راولپنڈی قیادت کے حکم پر ہم مری روڈ کھول رہے ہیں جس کے بعد مظاہرین نے مری روڈ کے اہم مقام شمس آباد سے شامیانے ہٹا دئیے۔

اس سلسلے میں کہا گیا کہ راولپنڈی میں پی ٹی آئی کا احتجاجی کیمپ بدستور جاری رہے گا۔دھرنا ختم کرنے کے اعلان کے بعد راولپنڈی سٹی ٹریفک پولیس نے اہل کاروں کو ٹریفک بحال کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ بعد ازاں پی ٹی آئی نے پیر ودھائی موڑ سے بھی دھرنا ختم کردیاجس سے اسلام آباد آئی جے پی روڈ پر ٹریفک بحال ہوگئی۔ ٹریفک پولیس نے تصدیق کی ہے کہ پیر ودھائی موڑ سے احتجاجی کیمپ ہٹانے کے بعد سڑک ٹریفک کے لیے کھول دی گئی ہے

اور اس سلسلے میں لگائی گئی تمام ڈائیورشن ہٹا دی گئی ہیں۔ اہلکار شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے میں مصروف ہیں۔علاوہ ازیں راولپنڈی کے مقام مقامات مری روڈ شمس آباد اور پیرودھائی موڑ کے بعد جی ٹی روڈ سواں کے قریب ایس او ایس ویلج کے پاس بند سڑک پر بھی احتجاج ختم کیے جانے کے بعد ٹریفک بحال کرنا شروع کردیا گیا، جی ٹی روڈ کے مقام سواں روڈ سے راولپنڈی کی جانب جانے والے راستے کو 2 دن پہلے بند کیا گیا تھا۔

اسی دوران پی ٹی آئی نے سواں کیمپ میں جاری دھرنا ختم کرنے کا بھی اعلان کردیا جس سے جہلم روڈ پر ٹریفک رواں کرتے ہوئے ڈائیورشن ہٹا دی گئی ہیں۔دریں اثنا راولپنڈی اسلام آباد لاہور موٹروے ایم 2 پر دھرنا بدستور جاری رہا اس سلسلے میں ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم نے کہا کہ موٹروے ایم 2 کھولنے سے متعلق ہمیں قیادت کی جانب سے کوئی اطلاع نہیں ملی، جیسے ہی ہمیں کہا جائے گا، سڑک ٹریفک کے لیے کھول دیں گے۔قبل ازیں دھرنے کے چاروں دن اہم راستے بند ہونے سے شہریوں، مسافروں اور تاجروں کو شدید پریشانی اور ذہنی اذیت کا سامنا رہا۔ پی ٹی آئی مظاہرین نے راولپنڈی مری روڈ سمیت 5 اہم شاہراہوں پر احتجاجی کیمپ قائم کررکھے تھے،

اہم اور سب سے زیادہ استعمال ہونے والی شاہراہ شمس آباد سے راستہ مکمل بند ہونے کے باعث شہریوں کے معمولات زندگی درہم برہم رہے۔مختلف مقامات پر دھرنوں کے باعث راولپنڈی میں تعلیمی ادارے تیسرے روز بھی بند رہے،مری روڈ سے اسلام آباد جانے والے شہریوں کو زحمت کا سامنا کرنا پڑا۔ اس کے علاوہ دفاتر اور دیگر منزلوں پر جانب والے افراد بڑی تعداد میں رش میں پھنسے رہے۔وفاقی ضلعی انتظامیہ کے مطابق اسلام آباد کے تمام تعلیمی ادارے جمعرات کو کھلے رہے جبکہ وفاقی دارالحکومت کی حدود میں تمام سڑکیں کھلی ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تعلیمی ادارے کھلے رکھنے سے متعلق نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا۔ راولپنڈی میں ٹریفک پولیس نے راستے بند ہونے کے باعث متبادل رستوں کا اعلان کرتے ہوئے شہریوں کے لیے الرٹ بھی جاری کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…