راولپنڈی ٗ گوجرانوالہ(مانیٹرنگ ڈیسک ٗآئی ا ین پی )پی ٹی آئی رہنما عامر کیانی کی عمران خان کے لانگ مارچ میں بڑا مجمع دکھانے کےلیے کی جانے والی پلاننگ کی گفتگو سامنے آگئی۔راولپنڈی کے علاقے گوجر خان میں پی ٹی آئی
کی مرکزی قیادت کا اجلاس ہوا جس میں نائب صدر عامر کیانی نے کہا کہ عمران کا قافلہ گوجر خان پہنچے گا تو قافلے کو رش میں پھنسا کر رکھیں گے تاکہ بڑا مجمع نظر آئے، عمران خان کو رش میں پھنسا کر خطاب کرائیں گے۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے لانگ مارچ کا نیا شیڈول جاری کردیا، نئے شیڈول کے تحت لانگ مارچ کی اسلام آباد آمد میں مزید تاخیر ہوگی۔ تحریک انصاف کا لانگ مارچ اتوار کو جہلم پہنچے گا، عمران خان نے منگل کو چن دا قلعہ سے مارچ شروع کر کے گوندالا والا باغ پر ختم کیا ، لانگ مارچ (آج) بدھ کو ہندی بائی پاس سے شروع ہو کر گکھڑ منڈی پر اختتام پذیر ہو گا جبکہ جمعرات کو وزیر آباد سے گجرات تک کا سفر طے کیا جائے گا۔ نئے شیڈول کے مطابق جمعے کو گجرات سے لالہ موسی تک لانگ مارچ پہنچے گا، لانگ مارچ ہفتے کو لانگ مارچ کھاریاں سے ہو کر سرائے عالمگیر پہنچے گا، اتوار کو سرائے عالمگیر سے لانگ مارچ جہلم پہنچے گا۔
گوجرخان میں مارچ کے قافلے کو رش میں پھنسا کر رکھیں گے تاکہ بڑا مجمع نظر آئے، عامر کیانی pic.twitter.com/GePi2VB8fe
— Geo News Urdu (@geonews_urdu) November 2, 2022