دادو(این این آئی)دادو میں موجود سیلابی پانی نے جوہی شہر کو چاروں طرف سے گھیر لیا ہے اور تحصیل جوہی کا 70 فیصد حصہ زیر آب آگیا ہے۔
جوہی کا ضلعی ہیڈ کوارٹر سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے جس کے بعد شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت جوہی شہر کی آخری ڈیفنس لائن رنگ بند کی مضبوطی کا کام شروع کر دیا ہے۔خیرپور ناتھن شاہ سے میہڑ تک این 55 انڈس ہائی وے بھی زیر آب آگئی جس کے بعد اسے میہڑ سے سندھ، بلوچستان اور پنجاب کی ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا ہے۔دریائے سندھ میں بھی سیلابی پانی سے کچے کے 300 سے زائد دیہات متاثر ہیں، سیم نالوں میں مزید پانچ شگاف پڑ گئے جس کے بعد شگاف کی مجموعی تعداد 12 ہو گئی ہے۔دریائے سندھ کیعاقل آگانی لوپ بند پر سیلابی ریلے میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے، دریائے سندھ میں تونسہ کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کاخدشہ ہے جس کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔