جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

جڑانوالہ میں بچوں کیساتھ جنسی زیادتی ویڈیو سیکنڈل کا مرکزی ملزم اور اسکا بھائی گرفتار

datetime 19  جنوری‬‮  2022 |

مکوآنہ (این این آئی )تفصیلات کے مطابق چک نمبر 53 گ ب تحصیل جڑانوالہ کے رہائشی خلیل احمد نے پولیس تھانہ صدر کو درخواست گزاری کہ الزام علیہ عثمان نے اپنے 2 کس نامعلوم افراد کے ہمراہ سائل کے بیٹے عادل 12 ویں جماعت کے طالبعلم کو گھر کے باہر سے اغوائ￿ کیا اور نامعلوم مقام پر لے جا کر باری باری زیادتی کا نشانہ بنایا اور موبائل فونز پر برہنہ ویڈیو بنائی جبکہ بلیک میل

کرتے ہوئے 70 ہزار روپے بٹورئے اور 1 لاکھ روپے بھتہ طلب کیا بھتہ دینے سے انکار پر الزام عثمان نے اپنے بھائی ذیشان اور 2 کس نامعلوم افراد کے ہمراہ باہم صلاح مشورہ ہو کر برہنہ ویڈیو سوشل میڈیا پر آپ لوڈ کر دی ہے الزام علیہان نے ایک منظم گروہ بنا رکھا ہے جو بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کی برہنہ ویڈیو بنا کر بلیک میل کرتا ہے ڈیلی بزنس رپورٹ کی خبر پر ایس پی ٹاون سید مصطفی گیلانی نے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ صدر کو فوری کارروائی کے احکامات صادر کئے جس پر ایس ایچ او تھانہ صدر نے پولیس نفری کے ہمراہ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ میں نامزد مرکزی ملزم کو اسکے بھائی سمیت گرفتار کر لیا ہے اور متاثرہ بچے کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے مدعی نے وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار،آئی جی پنجاب،آر پی او،سی پی او فیصل آباد، ایس پی ٹاون جڑانوالہ سے دردمندانہ اپیل کی ہے کہ ملزمان کو کڑی سے کڑی سزا دی جائے گی اور انصاف و تحفظ فراہم کیا جائے-



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…