پیر‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2025 

محکمہ تعلیم کی طرف سے صوبہ بھر کے تعلیمی اداروں میں درجہ چہارم کے 11765ملازمین کو بھرتی کرنیکا فیصلہ

datetime 5  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکوآنہ (این این آئی )محکمہ تعلیم کی طرف سے فیصل آباد سمیت صوبہ بھر کے تعلیمی اداروں میں درجہ چہارم کے 11765ملازمین کو بھرتی کرنیکا فیصلہ‘ جس کے باعث سکولز میں دفتری امور نمٹانے اورسرکاری سکولز کی دیکھ بھال میں مدد ملے گی۔سیکشن آفیسر کی طرف سے جاری ہونے

والے مراسلہ میں صوبہ بھر کی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کے چیف ایگزیکٹو افسران‘ڈی پی آئی ‘پی سی ٹی بی‘این ایم ایس ٹی‘پی ای سی‘جی ٹی ایف‘سی ایل سی کے سربراہان کو کہاگیا ہے کہ حکومت پنجاب نے سرکاری سکولز میں درجہ چہارم کی کمی کو ختم کرنے کیلئے 11ہزار 765آسامیوں کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت عنقریب بھرتی کا عمل شروع کردیا جائے گا ۔درجہ چہارم کے ملازمین کی بھرتی سے سکولز میں دفتری امور نمٹانے سمیت سکولز کی دیکھ بھال کرنے میں بھی مدد ملے گی۔محکمہ تعلیم کے ذرائع کے مطابق ضلع فیصل آباد میں 325‘ضلع جھنگ میں 154‘ضلع چنیوٹ166‘ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ 344‘آسامیوں پر بھرتی کی جائے گی ‘وہاڑی میں 967‘سیالکوٹ 345‘شیخوپورہ 148‘سرگودھا405‘ساہیوال 413‘اٹک سے 475‘بہاولنگر 780‘ڈی جی خان 36‘گوجانوالہ 474‘گجرات 180‘حافظ آباد 348‘جہلم 133‘قصور190‘خانیوال 214‘خوشاب 145‘لاہور 285‘لودھراں 335‘مظفر گڑھ 180‘میانوالی 216‘ملتان 340‘ننکانہ صاحب 94‘نارروال 264‘اوکاڑہ 223‘پاکپتن 275‘رحیم یار خان 974‘راجن پور 611اور راولپنڈی میں 280آسامیوں پر بھرتی کی جائے گی جبکہ محکمہ تعلیم سے وابسطہ اداروں میں درجہ چہارم کی خالی سیٹوں کو پرکیا جائے گا محکمہ تعلیم کی طرف سے کنٹریکٹ پالیسی 2004کے تحت بھرتی کا عمل مکمل کیا جائے گا۔



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…