پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

جے یو آئی ف کی جانب سے اگلے عام انتخابات کے بائیکاٹ کی دھمکی محض ’’لیڈر بھبکی‘‘ ہے‘حافظ حسین احمد

datetime 27  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عبدالحکیم ، کبیروالا ( این این آئی ) جمعیت علماء اسلام پاکستان کے سینئر رہنما سابق سینیٹر اور ممتاز پارلیمنٹرین حافظ حسین احمد نے کہا کہ جے یو آئی ف کی جانب سے اگلے عام انتخابات کے بائیکاٹ کی دھمکی محض ’’لیڈر بھبکی‘‘ ہے 2018ء کے الیکشن کو دھاندلی کی پیداوار قراردیا گیا اور پھر جے یو آئی ف نے متفقہ فیصلہ سے انحراف کرتے ہوئے اسی پارلیمنٹ سے

صدارتی انتخاب لڑکر اور پھر ضمنی انتخابات میں حصہ لے کر کئی بار اپوزیشن کے طے شدہ موقف کے تابوت میں آخری کیل ٹھونکی گئی انہوں نے کہا کہ گذشتہ تین سالوں سے جے یو آئی ف کو لندن کے مفرورمجرم کے دفاع کے لیے ’’رینٹل احتجاج‘‘ پر لگادیا نہ استعفے دیئے نہ ’’رینٹل‘‘ مارچ کے حوالے سے کوئی پیش رفت ہوئی البتہ بھگوڑوں کی خواہش پر پیپلزپارٹی اور اے این پی کو سازش کے تحت نکال باہر کیاگیا انہوں نے کہا کہ آج بھی اصل قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور حمزہ شہباز 2023ء کے انتخابات کی تیاریوں کا اعلان کررہے ہیں اور آرمی چیف جنرل باجوہ کی ملازمت میں توسیع کے لیے ووٹ ڈالنے کو مسلم لیگ ن کا متفقہ فیصلہ قرار دے کر مریم نوازشریف کے موقف کی تردید کردی حافظ حسین احمد نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن نے ذاتی مفادات اور بھاری بھرکم رقم کے عیوض جے یو آئی ف کو مفرور مجرم کو ٹھیکہ پر دیدیا ہے آج جے یو آئی ف کے مخلص کارکن اس صورتحال کو سمجھنے لگے ہیں اور جے یو آئی کو بچانے کیلئے میدان کارزار میں آرہے ہیں –



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…