اسلام آباد (مانیٹرنگ+این این آئی)پاکستان میں ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا، اس طرح یکم ذی الحج بروز پیر کو ہو گی اور ملک بھر میں عیدالاضحی 21 جولائی بروز بدھ کو ہو گی، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی صدارت میں ہوا، اجلاس میں محکمہ موسمیات، سپارک، پاک بحریہ اور
دیگر نمائندے بھی شریک ہوئے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز سعودی عرب کے علاوہ دیگر عرب ممالک جن میں متحدہ عرب امارات، عراق، لیبیا، شام، یمن میں بھی چاند نظر نہیں آیا تھا، واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ پاکستان میں عید الاضحی 21 جولائی کو ہونے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے جاری بیان کے مطابق پاکستان میں عید الاضحیٰ 21 جولائی بروز کو ہونے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ذی الحج 1442 کے نئے چاند کی پیدائش 10 جولائی کو پاکستانی وقت کے مطابق 6 بج کر 18 منٹ پر ہوگی۔بیان میں کہا گیا تھا کہ 29 ذیقعد یعنی 10 جولائی بروز ہفتہ کو چاند نظر آنے کا امکان نہیں ہے اور یکم ذی الحج 12 جولائی 2021 کو ہوسکتی ہے۔اس روز ملک بھر میں اکثر مقامات پر مطلع صاف یا جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 10 جولائی کوہوا۔اسی طرح زونل اور ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بھی اپنے اپنے علاقوں میں منعقد کیے گئے۔واضح رہے کہ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی ضروری نہیں کہ ہمیشہ درست ہو۔رواں سال رمضان المبارک کے دوران بھی پیشگوئی کی گئی تھی کہ شوال کا چاند 29 ویں روزے کے نظر نہیں آئیگاتاہم اس روز رویت ہلال کمیٹی کے طویل اجلاس کے بعد رات
ساڑھے 11 بجے چاند نظر آنے کا باضابطہ اعلان کیا گیا۔چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بھر سے شہادتیں موصول ہوئیں، بہت سی جگہوں پر مطلع ابرآلود تھا، جن مقامات سے شہادتیں موصول ہوئیں ان میں چمن، قلعہ سیف اللہ، پسنی، پشاور، سندھ کا علاقہ میرپور اور دیگر مختلف مقامات شامل ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اتفاق رائے سے طے پایا ہے کہ یکم شوال المکرم 1442 ہجری 13 مئی 2021 بروز جمعرات کو ہو گی اور کل ان شااللہ عیدالفطر کا دن ہو گا۔