بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

ریکوڈک کیس پر ڈِس انفارمیشن ڈگری ابھی موجود ہے،جسٹس (ر) وجیہہ الدین کا حیرت انگیز انکشاف

datetime 26  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) عام لوگ اتحاد کے رہنما جسٹس (ر) وجیہ الدین نے کہا ہے کہ حال ہی میں پاکستان کے اٹارنی جنرل آفس کی طرف سے جو دعویٰ کیا گیا ہے کہ برٹش ورجن آئی لینڈز کے ہائی کورٹ نے پاکستان کیخلاف ریکوڈک کیس میں 5.97 بلین ڈالر کی ڈگری کو ناقابل عمل درآمد قرار دے کر پی آئی اے کے روز ویلٹ ہوٹل

نیویارک اور اسکرائب ہوٹل پیرس و دیگر اثاثہ جات سے ریسیور اٹھالیا ہے، کافی حد تک ڈس انفارمیشن پر مبنی ہے، ڈگری ابھی موجود ہے۔ خود عمران خان نے بھی اس کارروائی کو ریکوڈک کیس سے خلاصی پانے پر اٹارنی جنرل خالد جاوید کی کارکردگی کو سراہا ہے۔ جسٹس وجیہ نے کہا دراصل یہ باتیں واویلا قبل از مرگ کے زمرے میں آتی ہیں۔ ہائی کورٹ آف جسٹس برٹش ورجن آئی لینڈز نے صرف اس معاملے کو اپنے دائرہ اختیار سے تجاوز کرتا ہوا قرار دیا ہے اور ریکوڈک پر مقدمہ کا ہرجہ خرچہ مختص کردیا ہے۔ مزید برآں اس فیصلے کیخلاف اپیل کا حق بھی ریکوڈک کے پاس موجود ہے۔ یہ اس کے علاوہ ہے کہ ریکوڈک ایسی عدالت میں جائے جس کے دائرہ اختیار میں ڈگری پر عمل درآمد آتا ہو۔ قصہ مختصر ڈگری اپنی جگہ موجود ہے۔ اب بھی کرنا یہی ہے کہ مجاز عدالت سے اس کی تنسیخ کرائی جائے اور صرف اتنی احتیاط کہ پی آئی اے جیسے انٹرنیشنل اداروں کے اثاثے بشکل روز ویلٹ اور اسکرائب ہوٹل وغیرہ محفوظ بنائے جائیں۔ اس سے بھی زیادہ یہ کہ براڈ شیٹ کیس کی طرح 28 ملین ڈالر پاکستانی ہائی کمیشن جیسے اکاؤنٹس میں سہولتاً نہ رکھ دیئے جائیں جہاں سے ہائی کورٹ آف لندن صرف دو جملوں کی بنیاد پر رقم منجمد کرسکے۔ کیا یہ بھی پاکستانی حکومتوں کیلئے مشکل کام ہیں؟۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…