نئی دہلی(مانیٹرنگ +این این آئی)کل پاکستان میں عیدالفطر ہو گی، چاند کی شہادتیں درست ہیں، مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کر دیا، چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بھر میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس ان کے متعلقہ ہیڈ کوارٹرز میں ہوئے، چمن، قلعہ سیف اللہ، پسنی، پشاور مختلف مقامات شامل ہیں اور سندھ کے میرپور سے بھی شہادت موصول ہوئی لہٰذا اتفاق رائے سے قرار پایا ہے کہ یکم شوال بروز جمعرات کو ہو گی اور کل انشاء اللہ عیدالفطر کا دن ہو گا، انہوں نے اس موقع پر تمام اہل وطن کو عید کی خوشیوں
کی مبارکباد دی۔ اس موقع پر انہوں نے اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں پر گولیاں چلانے کی مذمت کی ۔ دوسری جانب سعودی اور دیگر خلیجی ممالک میں بھی کل عیدالفطر ہے، بھارت میں شوال کاچاندنظرنہیں آیا جس کے بعد عیدالفطر 14 مئی بروز جمعہ منائی جائیگی۔بھارت کی مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا کہ ملک بھر سے چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے مطابق بھارت میں عیدالفطرجمعہ 14مئی کو ہوگی اس کے علاوہ بنگلا دیش میں بھی شوال کا چاند نظر نہیں آیا اور وہاں بھی عیدالفطر جمعہ کو ہوگی۔