جمعرات‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2026 

سی پیک پر چلتے ملک کو لنگر خانے پر جب چلائینگے تو سرمایہ کاری نہیں چاولوں کی بوریاں ہی ملیں گی مریم اور نگزیب حکومت پر چڑھ دوڑیں

datetime 12  مئی‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ سی پیک پر چلتے ملک کو لنگر خانے پر جب چلائیں گے تو سرمایہ کاری نہیں چاولوں کی بوریاں ہی ملیں گی ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ جب ملک میں ترقی نہیں ہوگی توسرمایہ کاری کے لئے کوئی ایک روپیہ نہیں دیتا ،نوازشریف جاتا تھا تو ملک میں سی پیک لاتا تھا،

نالائق ملک کے لئے رسوائی، ذکوة، فطرانہ اور چاولوں کی بوریاں لائیں۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب ملک پرآپ کی وجہ سے قرض کا یہ بھاری بوجھ ذکوہ فطرانے اور چاولوں کی بوریوں سے اترے گا ؟ ،ملک پرقرضوں کا حجم جی ڈی پی کے 87.7 پر پہنچ گیا، لیکن کل کامیابی ذکوة، فطرانہ اور چاولوں کی بوریاں ،نوازشریف اور شہباز شریف کے دور میں قرض لے کر میٹروزبنیں، ملک میں سی پیک آیا، ترقی ہوئی ، مہنگائی کم اور روزگار میں اضافہ ہوا ،آج تاریخی قرضہ لے کر ملک میں ذکوة، فطرانہ اور چاولوں کی بوریاں آتی ہیں، یہ ہے کامیابی ؟۔ انہوں نے کہاکہ کدھرگیا وہ قرضہ کمیشن؟ عمران صاحب کی سربراہی میں وہ کمشن اب ذکوة، فطرانہ اور چاولوں کی بوریاں گننے میں مصروف ہے؟ ،5.8 فیصد پر ترقی کرتا، سی پیک لگاتا ملک محض ذکوة فطرانہ اور 46 ٹن چاولوں کی بوریوں پر آگیا ہے، شرم کریں،پاکستان مسلم لیگ (ن) نے جو قرض 72.5 پر چھوڑا تھا، وہ 87.7پر کیسے پہنچا، اس کا جواب کون دے گا؟۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان کا قرض فروری میں 36 ہزار 600 سے تجاوز کرچکا ہے، کیا شہبازشریف کانام ای سی ایل پر ڈالنے سے یہ کم ہوگا؟،پی ٹی آئی نے قرض واپس کیا تو پھر مسلم لیگ (ن) کے دور کا 24 ہزار ارب قرض 36 ہزار پر کیسے پہنچا؟ عمران صاحب جواب دیں؟۔

انہوں نے کہاکہ پچھلے سال فروری کے مقابلے میں 9.6 فیصد یا 3 ہزار195 ارب روپے قرض مزید بڑھا، حدیبیہ کیس کھولنے سے کیا آپ کی یہ نالائقی چھپ جائے گی؟،8 فیصد فسکل خسارے، سوا 13 فیصد سود پر مہنگے قرض نے مجموعی قرض میں اضافہ کیا، کیا اِس کا جواب

شہبازشریف کو باہر جانے سے روکنے میں ملے گا،11 ہزار ارب کا اضافہ ، کیا باہر بیٹھے پاکستانی سفیروں کی بے عزتی کرنے سے اس کا حل ہو گا؟،36 ہزار600 ارب کا تاریخی قرض کیا ذکوة، فطرانے اور چاول کی بوریوں سے ختم ہوگا؟ مسلم لیگ (ن) نے پانچ سال میں 10 ہزار ارب

قرض لیا تو چاول کی بوریاں نہیں لائیں بلکہ لوڈ شیڈنگ ختم کی، مہنگائی 3 فیصد اور ترقی کی شرح 5.8 فیصد پر لائی۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان نے 30 ماہ میں 11 ہزار ارب سے زائد قرض لے کرملک کو لنگرخانے، ذکوة فطرانہ اور چاولوں کی بوریوں کے تاریخی”میگاپراجیکٹس” دئیے ،ملک کی ترقی، روزگار، معاشی خوش حالی کی جگہ پیش خدمت ہے زکوة فطرانہ اور چاولوں کی بوریاں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…