اتوار‬‮ ، 16 مارچ‬‮ 2025 

گرین لائن ایکسپریس کو دہشتگردی کا نشانہ بنانے کی کوشش ناکام

datetime 12  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نوشہرو فیروز(این این آئی)پڈعیدن میں دہشت گردوں کی جانب سے ریلوے ٹریک پر بارودی مواد نصب کرکے گرین لائن ایکسپریس کو نشانہ بنانے کی کوشش ناکام ہوگئی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق نوشہرو فیروز کے قصبے پڈ عیدن اور بھریا روڈ کے درمیان بچہ شاہ درگاہ کے قریب ریلوے ٹریک پر عین اس وقت دھماکا ہوا جب وہاں سے گرین لائن ایکسپریس گزرنے والی تھی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔ کراچی سے پنڈی جانے والی خیبر میل ایکسپریس پڈعیدن اور جیکب آباد جانے والی سکھر ایکسپریس کوٹ لالو ریلوے اسٹیشن پر روک لی گئی۔ایس ایچ او پڈ عیدن کے مطابق بم دھماکے سے ریلوے ٹریک کا پونے 4 فٹ حصہ تباہ ہوا،جسے 7 گھنٹوں کی کارروائی کے بعد جزوی طور پر بحال کردیا گیا ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ کریکر حملہ لگتا ہے اور اس کا مقصد عوام میں دہشت پھیلانا تھا۔

موضوعات:



کالم



اچھی زندگی


’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…