پیر‬‮ ، 27 اکتوبر‬‮ 2025 

سعودی عرب نے کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کردیا

datetime 12  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی)سعودی عرب نے کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کردیاجسکے مطابق سعودیہ پہنچنے والے مسافروں کیلئے قرنطینہ رہنا لازم قرار اوراجازت والے ممالک کے شہریوں کیلئے قرنطینہ سینٹرز بھی قائم کیا گیا ہے ۔سعودی عرب نے کورونا کی روک تھام کے لئے نیا سفری

ہدایت نامہ جاری کردیا۔سعودیہ پہنچنے والے مسافروں کیلئے قرنطینہ رہنا لازم قرار دیدیا۔ اجازت والے ممالک کے شہریوں کیلئے قرنطینہ سینٹرز بھی قائم کردیئے گئے۔متعلقہ ائیرلائنز کامسافروں کیلئے سعودیہ میں قرنطینہ اداروں سے کنٹریکٹ بھی لازمی قرار دیا ہے۔ گاگا نے مسافروں کو قرنطینہ سے استثنیٰ کیلئے شرائط و ضوابط بھی جاری کردیئے ہیں۔ پابندی سے استثنیٰ والے ممالک کے مسافروں کیلئے ہیلتھ انشورنس لازمی ہوگی جبکہ مسافروں کیلئے 4 اقسام کی ویکسین ڈوز میں سے کسی ایک ڈوز کا لگوا کر آنا لازمی ہوگا۔ان میں فائزر کی 2 ڈوز، اسٹرازینیکا کی 2 ڈوز، موڈرینا ویکسین کی 2 ڈوز، جانسن کی ایک ڈوز شامل ہے ان میں سے 4 اقسام میں سے کسی 1 ویکسین کے سرٹیفکیٹ کی موجودگی ضروری ہوگی۔ فضائی کئیریرز کیلئے ویکسین سرٹیفکیٹ کی مدت کے بارے میں آگاہ کرنا بھی ضروری ہوگا۔ فضائی آپریشن کی حامل تمام ائرلائنز پر نئے پروسیجر پر عملدرآمد 20 مئی سے ہوگا۔جنرل اتھارٹی برائے سول ایوی ایشن نے پروسیجر پر عملدرآمد میں ناکامی پرقانونی کارروائی کرنے کا بھی اعلان کیا۔

موضوعات:



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…