منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

لائیو کالیں حکومتی ڈرامہ ، میں لائیو کال کرتی ہوں وزیر اعظم میری کال جواب دیں مریم اور نگزیب کا چیلنج

datetime 11  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن )کی ترجمان مریم اورنگزیب نے لائیو کالیں حکومتی ڈرامہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو چیلنج کرتی ہوں کہ میں لائیو کال کرتی ہوں وہ میری کال کا جواب دیں،کیا عمران چاول لینے سعودی عرب گئے تھے، عمران خان تمام مافیا کا سہولت کار ہے، جس نے آئین توڑا اس کے لیے کوئی سزا نہیں،مالم جبہ، بی آر ٹی اور 23 فارن

اکاؤنٹس کا حساب کب دیں گے،فواد چودھری نے پھر جسٹس قاضی فائزعیسیٰ پر حملہ کیا، سپریم کورٹ کو اس معاملے کا نوٹس لینا چاہیے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ لائیو کالیں حکومتی ڈرامہ ہے، وزیراعظم ہاؤس میں 15 لوگوں کو وین پر بٹھا کر وزیراعظم کو لائیو کالیں کرائی جاتی ہیں، اگر وزیراعظم نے عوام سے بات کرنی ہے تو مارکیٹس میں بات کر کے دیکھ لیں۔اْن کا وزیر اعظم کے دورہ سعودیہ عرب سے متعلق کہنا تھا کہ دورے میں چاولوں کی بوریاں لے کر آتے ہیں، کیا عمران چاول لینے سعودی عرب گئے تھے، ہزار ارب کے نئے قرضے لیے گئے تاہم ایک اینٹ نہیں لگائی گئی، عوام کے پاس بل اور گھر کا کرایہ دینے کے لیے پیسے نہیں۔مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ آج عوام پوچھتے ہیں کشمیر کا سودا کیسے ہوا، عوام پوچھتے ہیں مہنگائی 17 فیصد ہوگئی، چینی پہلے ایکسپورٹ ہوتی ہے پھر امپورٹ ہوتی ہے، آٹا پہلے ایکسپورٹ ہوتا ہے پھر امپورٹ ہوتا ہے، عوام پوچھ رہے ہیں معاشی نمو کی شرح منفی میں کیسے گئی، کیوں آ ٹا چینی مہنگی ہے؟ کون جواب دیگا؟مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان تمام مافیا کا سہولت کار ہے،

جس نے آئین توڑا اس کے لیے کوئی سزا نہیں، عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں، ان کا فوکس چوری پر ہے، آج ملک کی معیشت تباہی کے دھانے پر ہے، عدالتوں پر حکمرانوں کی جانب سے حملے کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مالم جبہ، بی آر ٹی اور 23 فارن اکاؤنٹس کا حساب کب دیں گے، آپ نے تو احتساب کمیشن کو تالے لگا رکھے ہیں، لوگ کورونا سے مر رہے ہیں کیوں مریضوں کو

آکسیجن نہیں مل رہی۔مریم اورنگزیب نے مسلم لیگ ن کی قیادت سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف پر ڈھائی سال سے لگائے جانے والے الزامات کا ثبوت نہیں ملا، کسی بھی کیس میں کوئی ثبوت سامنے نہیں لایا جاسکا، اس لیے حدیبیہ کیس کو کھولنے کی بات کی جا رہی ہے، حدیبیہ کیس 2000 میں بنا، نیب نے 2 سال لگا کر ریفرنس فائل کیا، اگر حدیبیہ کیس پر بیان نہ دیتے تو انہیں

سعودی عرب کے دورے پر عوام کو جواب دینا پڑتا۔انہوں نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ نے قرار دیا کہ کیس میں ملزم کے خلاف کوئی ثبوت نہیں، مریم اورنگزیب صاف پانی، آمدن سے زائد اثاثے، 56 کمپنیزکیس، منی لانڈرنگ تمام کیسزمیں کچھ ثابت نہ ہوسکا، ان کیسز پر کاغذ لہرا لہرا کر قوم کو بے وقوف بنایا جاتا ہے تاہم کچھ نہیں نکلا۔انہوں نے کہا کہ حدیبیہ کا شوشا اسی لیے چھوڑا جا رہا ہے کہ

دوسرے کسی کیس میں ان کے ہاتھ کچھ نہیں لگا، یہ اب کاغذ لہرا کر کہہ رہے ہیں کہ حدیبیہ پیپر ملز میں ثبوت ہیں، حدییبہ پیپر ملز پر تحقیقات مکمل اور باربار اعلی عدالتوں سے فیصلے آچکے ہیں۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ اب حکمران کہتے ہیں قوم کے سامنے نئے ثبوت سامنے لارہے ہیں، پاناما کیس میں بھی نیب سپریم کورٹ کو مطمئن نہیں کرسکی، اکتوبر 2018 میں سپریم کورٹ نے نیب کی

اپیل بھی خارج کردی، حکمرانوں کی جب کوئی ناکامی سامنے آتی ہے یہ الزامات لگاتے ہیں۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ فواد چوہدری آپ کل پتہ نہیں کس جماعت میں ہوں گے، فواد چودھری نے آج پھر جسٹس قاضی فائزعیسیٰ پر حملہ کیا، سپریم کورٹ کو اس معاملے کا نوٹس لینا چاہیے، یہ ایک ہفتے میں فواد چودھری کا جسٹس فائزعیسیٰ پر تیسرا حملہ ہے، 10 ججز نے اپنے فیصلے میں جسٹس فائزعیسیٰ کو کلین چٹ دی، عدالتی فیصلے کی تضحیک کی جا رہی ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…