جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

کتا کاٹ جائے تو اس کا کوئی علاج نہیں،حدیبیہ میں نئی تفتیش کے آغاز کے حکم پر ن لیگ کا حیرت انگیز ردعمل

datetime 10  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اگر کتا کاٹ جائے تو اس کا کوئی علاج نہیں،حدیبیہ میں نئی تفتیش کے آغاز کا حکم دے کر عمران خان نے تسلیم کرلیا کہ شہبازشریف کے خلاف تمام نیب کیس جھوٹے تھے،ثابت ہوگیا کہ آشیانہ، صاف پانی، گندا نالہ،ملتان و لاہور میٹروز، آمدن سے زائد اثاثوں کے سب کیس صرف سیاسی انتقام تھا۔ وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا عمران صاحب کی کمیشن خور”غیرقانونی ٹیم“ نے انہیں آٹا چینی، بجلی،

گیس، ایل این جی، دوائی چوری پر کوئی بریفنگ دی؟۔”غیرقانونی ٹیم“ کیوں نہیں بتارہی کہ حدیبیہ ریفرنس کو سپریم کورٹ قانونی طورپر ختم (کواش) کرچکی ہے۔ انہوں نے کہا کرائے کے ترجمان کیوں نہیں بتاتے کہ ہائی کورٹ کی کواشمنٹ کے حکم پر نیب سپریم کورٹ گئی، لیکن سپریم کورٹ نے بھی یہ فیصلہ برقرار رکھا۔خدا کا واسطہ ہے کہ عوام کی مہنگائی، بے روزگاری معاشی تباہی پر توجہ دیں۔ڈرامے بند کریں، عوام کے صبر کو مزید مت للکاریں، اس طرح کی حرکتوں سے آپ عوام کو مزید غصہ دلارہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…