ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ایف آئی اے اور دیگر ادارے عمران خان کے ہاتھوں یرغمال بنے ہوئے ہیں، ن لیگ کا قانونی کارروائی کرنے کا اعلان

datetime 9  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ایف آئی اے اور دیگر ادارے عمران خان کے ہاتھوں یرغمال بنے ہوئے ہیں، جب عدالتیں کھلیں گی تو قانون کے مطابق کارروائی کریں گے ،عدالت کا تحریری فیصلہ آ چکا ہے ، ایف آئی اے فوری اپنا سسٹم اپ ڈیٹ کرے،بشیر میمن کی

کہی ہوئی تمام باتیں سچ ثابت ہو رہی ہیں ،کرائے کے ترجمان نے ٹی وی پر بیٹھ کر ہائی کورٹ کے فیصلے کی تضحیک کی ،پاکستان میں ادارے کے اوپر ایک ادارہ ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطا اللہ تارڑ کے ہمراہ ایف آئی اے کے دفتر کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں نے شہبازشریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کے عدالتی احکامات ایف آئی اے میں دکھائے اور درخواست بھی جمع کرائی ۔اس موقع پر اراکین قومی وصوبائی اسمبلی اور پارٹی کارکنان بھی موجود تھے ۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ شہبازشریف کانام ای سی ایل پر نہیں تھا ، ہم نے پٹیشن دائر کی کیونکہ یہ چھوٹے لوگ ہیں ،بلیک لسٹ میں دہشتگردوں کو روکنے کے لئے نام ڈالا جاتاہے، لاہور ہائیکورٹ نے شہبازشریف کو ون ٹائم باہر جانے کی اجازت دی، ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر نے شہبازشریف کی درخواست پر عدالت میں کارروائی سنی، نیب شہبازشریف کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے پہلے سپریم کورٹ بھی گیا لیکن وہاں پر بھی مسترد اپیل ہوئی، کرائے کے ترجمان نے ٹی وی پر بیٹھ کر ہائیکورٹ کے فیصلے کی تضحیک کی ،عدالت کے فیصلے پر عملدرآمد کے لئے ہر قانونی حربہ استعمال کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ شہزاد اکبر اور فواد چودھری نے عمران خان کے کہنے پر شہبازشریف

کو روکا ،ائیرپورٹ پر کہاگیا کہ سسٹم اپ گریڈ نہیں ہے جس کی وجہ سے شہبازشریف کو روکا گیا ،بشیر میمن نے پہلے کہا تھا عمران خان ایف آئی اے کو سیاسی طورپر یرغمال بناناچاہتے ہیں اوران کی بات سچ ثابت ہوئی، حکمرانوںنے اداروں اور سسٹم کو یرغمال بنایاہواہے ،عدالت کے احکامات کے باوجود شہزاد اکبر کے کہنے پر

ادارے کو یرغمال بنایا گیا،ایف آئی اے کو یرغمال بنایاہوا ہے ،ائیرپورٹ عملہ اور افسران یرغمال ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آٹا بجلی پر ڈاکہ ڈل جائے لیکن عمران خان کو کوئی فکر نہیں، انہیں صرف شہبازشریف اور اپوزیشن سے سروکار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عدالت نے ون ٹائم کا فیصلہ دیا ،دونوں ایف آئی اے کے افسران کے عہدے درج ہیں

،یہاںایک ادارے کے اوپر ادارہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کنٹینرز چڑھ کر کاغذ لہرا لہرا کر سیاسی رہنمائوں پرالزام لگایا گیا لیکن ایک روپے کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی، ڈویوڈ روز سے مل کر کہانی بنوائی جب کچھ نہ ملا تو اختیارات کا ناجائز استعمال کیاگیا۔ انہوں نے کہا کہ میرٹ پر رہائی ہوئی ،سپریم کورٹ نے لکھا نیب نیازی گٹھ جوڑ ہے جو

سیاسی مخالفین کے خلاف استعمال ہورہاہے، عدالت کے حکم کے باوجود غنڈہ گردی کی گئی ،(ن) لیگ کو اوچھے ہتھکنڈوں سے کوئی فرق نہیں پڑے گا یہ تو بیٹیوں کے ساتھ جیل کی چکیاں کاٹ کر آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آٹا چینی بجلی گیس کے چوروں کو این آر او دیا گیا ،دوستوں کو باہر نکالا گیا ،ٹائوٹ شہزاد اکبر سے ایسے فیصلے

کروائے جا رہے ہیں لیکن اللہ کی لاٹھی بے آواز ہے، شہبازشریف کا تین رکنی بنچ نے تفصیلی فیصلہ سنایا ،شہزاد اکبر کو چیلنج کرتی ہوں تحریری فیصلے پر بات کریں خود عوام کو سنائیں ۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ ای سی ایل ،پی این آئی ایل کا نہیں ،فیصلے میں لکھا ہے شہباز شریف پرایک دھیلے کی کرپشن ثابت یااختیارات کا ناجائز استعمال

نہ کیا جس سے خاندان کو فائدہ پہنچا ہو،فیصلے میں لکھا نیب نے دوران حراست شہباز شریف سے کوئی تحقیقات نہیں کیں ،ایک سو دس گواہان کوپیش کیاگیا ایک روپے کی کرپشن ریفرنس پر منسوب نہیں کی گئی ،ایک گواہ نے بھی شہبازشریف کے خلاف گواہی نہیںدی ۔ انہوں نے کہا کہ شہبازشریف کے اثاثے ظاہر شدہ ہیں،فیصلے میں لکھا

ہے بے نامی کو استعمال کرکے اپنی آمدن کونہیں بڑھایا گیا ،اکائونٹ میں پیسہ یہ جو ٹی ٹی ،ٹی ٹی کرتے ہیں نا کسی قسم کی ٹی ٹی سے اثاثوں میں اضافہ کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اور شہزاد اکبر کو چیلنج کرتی ہوں شہبازشریف کے عدالتی فیصلے کو عوام کو پڑھ کر سنایاجائے، عمران خان خود آٹا چینی مالم جبہ بی آرٹی آٹا چینی

کمیشن میں مفرور ہے، عمران خان کہتا ہے کہ طاقتور کو کوئی ہاتھ نہیں ڈالتا تو واقعی آپ پر کوئی ہاتھ نہیں ڈال سکتا، عوام کو ڈیم کے نام پر ڈیم فول بنایاگیا، کھڑے ہوکر عوام کے سامنے فیصلوں کو پڑھیں جو شاہد عباسی، رانا ثنا یا شہبازشریف کے حق میں آئے ہیں، ۔ انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے ڈائریکٹرز کو کہنا چاہتی ہوں فیصلے میں

کوئی ابہام نہیں ہے ،عدالتی احکامات کے مطابق اپ ڈیٹ ہو جائیں ،عدالتی فیصلے کی حکم عدولی پر چھ ماہ کی سزا ہوگی ،آپ ان کے ناجائز فیصلے نہ مانیں، عدالتیں کھلیں گی تو قانون کے مطابق کارروائی کریں گے ،شہبازشریف کے نام کے بجائے آٹا چینی چوری کرنے والوں کے نام ڈالے جائیں ،عمران خان کی این آر او کی گردان پر ذہنی دورے کاخدشہ ہوتاہے ، نوشہرہ اورخوشاب میں جو کچھ ہوا اب پورے پاکستان میں ایسا ہی ہوگا۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…