جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

چین ن لیگ کے ساتھ مضبوط تعلقات قائم کرنے کا خواہشمند، چین کے سفیر نونگ رانگ کا شہباز شریف سے ملاقات کے بعد ٹویٹ

datetime 8  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ +این این آئی) اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے چین کو پاکستان کا حقیقی اور بااعتماد دوست قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہر مشکل میں پاکستان اور پاکستانیوں کے ساتھ مدد کرنے کی تابندہ روایت کو آگے بڑھاتے ہوئے کورونا کی مہلک وبا میں چین نے بھرپور مدد کی۔ ماسک، وینٹی لیٹرز اور طبی ٹیمیں بھجوانے سے لے کر

ویکسین کی فراہمی تک ہر مرحلے پر چین نے جس طرح پاکستان کی مدد کی ہے، وہ تاریخ میں سنہری حروف میں لکھا جائے گا،پاکستان میں موجود چینیوں کی حفاظت اور سلامتی پاکستان کی ذمہ داری ہے،خصوصی اقتصادی زونز کی ترقی میں ہرمسئلے کا حل موجود ہے۔ اس کے لئے ہمیں دن رات کی محنت سے کام کرنا ہوگا۔ ملاقات کے بعد چین کے سفیر نے ٹوئٹ میں کہا کہ شہباز شریف اور ن لیگ کے وفد سے ملاقات کرکے خوشی ہوئی، چینی سفیر نے اپنے ٹوئٹ میں کورونا اور غربت کے خاتمے میں چین کی کامیابیوں کا اعتراف کرنے پر ن لیگ کی تعریف کی اور کہا کہ چائنا کی کمیونسٹ پارٹی ن لیگ کے ساتھ قریبی تعلقات کی خواہش مند ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف گزشتہ روز اسلام آباد میں عوامی جمہوریہ چین کے سفارت خانے گئے اور چین کے سفیر نوننگ رانگ سے تفصیلی ملاقات کی۔ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، مسلم لیگ (ن) کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال، سینیٹر مشاہد حسین سید اور پارٹی ترجمان مریم اورنگزیب بھی ملاقات میں شریک تھیں۔چین کے سفیر نونگ رانگ کی پاکستان میں تعیناتی کے بعد شہبازشریف سے یہ ان کی پہلی ملاقات تھی جو انتہائی خوشگوار، گرمجوش دوستانہ ماحول میں منعقد ہوئی۔

شہبازشریف نے سفیر نوننگ رانگ کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا اور سفارتی ذمہ داریاں سنبھالنے پرمبارک دی۔ قائد حزب اختلاف نے کہا کہ چینی بھائیوں کے لئے پاکستان اور پاکستانیوں کے لئے چین دوسرے گھر کی مانند ہے،امید ہے کہ آپ کے دور سفارت میں آئرن برادرز کا یہ رشتہ مزید مضبوط، گہرا اور میٹھا ہوگا۔ انہوں نے چین

کو پاکستان کا حقیقی اور بااعتماد دوست قرار دیتے ہوئے کہاکہ محمد نوازشریف کی قیادت میں پاکستان اور چین کی مثالی دوستی معاشی شراکت داری کے گہرے رشتے میں تبدیل ہوئی۔دونوں ممالک کی دوستی اور گہرے تاریخی تعلقات میں یہ ایک نئے دور کا آغاز تھا۔ یہ ہی وہ تبدیلی تھی جس نے ہمالیہ سے بلند، سمندر سے گہری اور شہد

سے میٹھی پاک چین دوستی کو آئرن برادرز کے انمول رشتے میں بدل دیا۔ شہبازشریف نے چین کی قیادت، حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ ہر مشکل میں پاکستان اور پاکستانیوں کے ساتھ مدد کرنے کی تابندہ روایت کو آگے بڑھاتے ہوئے کورونا کی مہلک وبا میں چین نے بھرپور مدد کی۔ ماسک، وینٹی لیٹرز اور طبی ٹیمیں

بھجوانے سے لے کر ویکسین کی فراہمی تک ہر مرحلے پر چین نے جس طرح پاکستان کی مدد کی ہے، وہ تاریخ میں سنہری حروف میں لکھا جائے گا، اس کے شکریے کے لئے ہمارے پاس الفاظ نہیں۔ چین کے دوست ہونے پر ہر پاکستانی کو فخر ہے۔یہ مدد ایک قابل اعتماد اور سچا دوست ہی کرسکتا ہے۔ شہبازشریف نے کہاکہ بیلٹ اینڈ روڈ

منصوبے اور سوچ کے تحت سی پیک کا فلیگ شپ منصوبہ پاکستان اور چین ہی نہیں پورے خطے اور دنیا کے لئے عظیم ثمرات کا حامل ہے۔ صدر شی جن پنگ کی پختہ سوچ اور سی پیک کے لئے نوازشریف کی قیادت کی دوراندیشی لائق تحسین ہے۔دونوں ممالک کی قیادت کی اس دواندیشی اور دانائی کے ثمرات پورے خطے اور دونوں

ممالک کے عوام کی تقدیر بدل سکتے ہیں۔ 2015 میں صدر شی جن پنگ نے پاکستان کے ساتھ معاہدے پردستخط کئے تھے جبکہ نوازشریف کی قیادت میں 2018 تک ان منصوبہ جات میں سے زیادہ ترتقریبا مکمل ہوچکے تھے یا تکمیل کے قریب تھے۔ دونوں ممالک کی شراکت داری کی یہ رفتار خطے اور دونوں ممالک کے عوام کی زندگیوں

میں تبدیلی لارہی تھی۔ اس وقت 18 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ جاری تھی۔ معیشت تباہ تھی۔ لیکن چین نے اس انتہائی مشکل صورتحال میں ہماراہاتھ پکڑا اور ترقی کی راہ پرساتھ لے کرچلے۔ شہبازشریف نے کہاکہ اللہ کا شکر ہے کہ کوئٹہ میں دہشت گردی کے قابل مذمت حملے میں چین کے سفیر محفوظ رہے۔ یہ دونوں ممالک کے بردرانہ تعلقات

کو پٹڑی سے اتارنے کی سازش تھی،پاکستان میں موجود چینیوں کی حفاظت اور سلامتی پاکستان کی ذمہ داری ہے۔ قائد حزب اختلاف نے کہاکہ خصوصی اقتصادی زونز کی ترقی میں ہرمسئلے کا حل موجود ہے۔ اس کے لئے ہمیں دن رات کی محنت سے کام کرنا ہوگا۔ چین کے سفیر نونگ رانگ نے شہبازشریف کی چینی سفارت خانے آمد پر

مسرت کا اظہار کرتے ہوئے ان کا پرتپاک خیرمقدم کیا اور انہیں اور ان کے ہمراہ آنے والے رہنماوں کو خوش آمدید کہا۔ چین کے سفیر نے رمضان کی مبارک دیتے ہوئے کہاکہ وہ غائبانہ طورپر شہبازشریف سے متعارف ہیں کیونکہ چین میں حکومتی سطح پر انہیں پنجاب سپیڈ کے طورپر جانا جاتا ہے۔ ان کی بطور وزیراعلی پنجاب کارکردگی،

عوامی وترقیاتی منصوبہ جات کے لئے کاوشیں انتہائی متاثر کن اور لائق تحسین رہی ہیں۔ نونگ رانگ نے کہاکہ وہ خود بھی چین میں مئیر کے عہدے پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ لہذا اپنے ذاتی تجربے کی روشنی میں وہ شہبازشریف کے پنجاب میں ترقیاتی کاموں کی رفتار اور کارکردگی کو سراہے بغیر نہیں رہ سکتے۔ انہوں نے کہاکہ

شہبازشریف کے آئیڈیاز اور تجربات سے دونوں ممالک میں ترقی سے متعلق عمل میں مزید بہتری اور تیزی آسکتی ہے۔ چین کے سفیر نے کہاکہ سابق وزیراعظم محمد نوازشریف چین کے پرانے دوست ہیں۔ ہم پرانے دوستوں کو نہیں بھولتے۔انہوں نے نوازشریف کے لئے چین کی طرف سے نیک تمناوں اور خیرسگالی کے جذبات کا پیغام دیا۔

چینی سفیر نے کہاکہ وہ شہبازشریف کے اس موقف کی تائید کرتے ہیں کہ سرمایہ کاری اور صنعت کی ترقی کے بغیر قومیں آگے نہیں بڑھ سکتیں۔ اس ضمن میں انڈسٹریل زونز کا فلسفہ آگے لیجاسکتا ہے۔ چین کے سفیر نے ساہیوال پاور پراجیکٹ کے دورے کا حوالہ دیتے ہوئے اس کے معیار کی تعریف کی اور شہبازشریف کی کاوشوں

کو سراہا۔ یہ چین ہی نہیں بلکہ دنیا میں تیز ترین رفتار سے مکمل ہونے والا منصوبہ تسلیم کیاجاتا ہے جس کا افتتاح دسمبر2017 میں ہونا تھا لیکن اس سے پہلے ہی مئی 2017 میں یہ مکمل ہوگیا۔ انہوں نے کمیونسٹ پارٹی چائنا کے قیام کی سوویں سالگرہ کی تقاریب میں شرکت کے لئے شہبازشریف کو دعوت دی۔ یہ تقریب جولائی کے اوائل

میں چین میں منعقد ہوگی۔ شہبازشریف نے چینی سفیر کا دعوت دینے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ کمیونسٹ پارٹی چائنا اور پاکستان مسلم لیگ (ن) مل کر اس خوشی کے موقع کو بھرپور طورپرمنائیں گے۔ انہوں نے اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ کمیونسٹ پارٹی چائنا اورپاکستان مسلم لیگ (ن) میں تعلقات اور مضبوط ہوں گے اور یہ دوستی اور بھی آگے بڑھے گی۔ شہبازشریف نے محمد نوازشریف کی جانب سے چین کے صدر شی جن پنگ اور عوام کے لئے نیک تمناوں اور گرمجوش جذبات کا پیغام دیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…