بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

وزیر اعظم عمران خان آج سعودی عرب جائینگے جانتے ہیں ساتھ کون کون ہوگا؟

datetime 6  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم عمران خان آج سعودی عرب کا تین روزہ دورہ کریں گے ۔ وزیر اعظم آفس کے مطابق وزیراعظم عمران خان ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز کی دعوت پر 7 سے 9 مئی تک دورہ کریں گے۔

وزیر خارجہ سمیت کابینہ کے دیگر ممبران اور اعلی سطح کا وفد بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہو گا ، دورے کے دوران وزیر اعظم کی سعودی قیادت سے مشاورت میں دوطرفہ تعاون کے تمام شعبوں کو شامل کیا جائے گا ۔ بیان کے مطابق دونوں فریق باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے،اس دورے کے دوران متعدد دو طرفہ معاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے،وزیر اعظم اسلامی تعاون تنظیم کے سکریٹری جنرل سے بھی ملاقات کریں گے،وزیر اعظم عمران خان جدہ میں پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ بھی بات چیت کریں گے،پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دیرینہ اور تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں ، سعودی عرب 20 لاکھ سے زائد پاکستانیوں کا گھر ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…