پیر‬‮ ، 20 اکتوبر‬‮ 2025 

حکومت کا کامیاب جوان پروگرام میں بڑی تبدیلیوں کا فیصلہ

datetime 6  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی حکومت نے کامیاب جوان پروگرام میں بڑی تبدیلیوں کا فیصلہ کرلیا ۔وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت پروگرام سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس میں گورنر اسٹیٹ بینک، معاون خصوصی عثمان ڈار اور معاشی ماہرین نے شرکت کی ،کامیاب جوان پروگرام کو روزگار کی فراہمی کیلئے سب سے بڑا ٹول بنانے کی حکمت عملی پر غور کیا گیا ۔حکومت نے ملکی

تاریخ میں پہلی بار نوجوانوں کیلئے قرض کی حد کو 5 کروڑ روپے تک بڑھانے کا فیصلہ کرلیا ،وزیر خزانہ نے رقم کی تقسیم کے عمل میں ہنگامی بنیادوں پر تیزی لانے کا عندیہ دے دیا،پروگرام کے تحت رقم کی تقسیم کیلئے 4 مختلف کیٹیگریز طے کر دی گئیں،پہلی کیٹیگری 1 سے 5 لاکھ روپے تک ہو گی، مائیکرو فنانسنگ کی جائیگی۔ فیصلے کے مطابق گائوں،دیہات اور یونین کونسلز کی سطح پر رقم کی تقسیم ہو گی،دوسری کیٹیگری میں رقم 10 سے بڑھا کر 20 لاکھ روپے کر دی گئی،10 کی بجائے 20 لاکھ روپے کی رقم بغیر سکیورٹی کے فراہم کی جائیگی،تیسری کیٹیگری میں رقم کی حد 20 لاکھ سے ڈھائی کرو،ڑ روپے تک ہو گی،چوتھی کیٹیگری میں 5 کروڑ روپے تک کا قرض فراہم کیا جائیگا،15 جون تک وفاقی کابینہ اور ای سی سی سے تبدیلیوں کی منظوری لی جائیگی،اسی سال بجٹ میں رقم مختص کر دی جائیگی۔ اجلاس میں نوجوانوں میں کم از کم 100 ارب روپے کی رقم فوری تقسیم کرنے فیصلہ کیا گیا وزیر خزانہ نے کہاکہ کامیاب جوان ملکی معیشت اور انڈسٹری کیلئے انقلابی پروگرام ثابت ہو گا، منصوبہ زراعت

اور ایس ایم ای سیکٹر کو پاوں پر کھڑا کر سکے گا۔ انہوںنے کہاکہ پروگرام میں شامل بینک قرض کی تقسیم کا عمل فوری تیز کر دیں۔ عثمان ڈار نے کہاکہ ینگ انٹرپینیورز کی مکمل حوصلہ افزائی کیلئے بھی بڑے اقدامات اٹھائے گئے ہیں ،زراعت، ایس ایم ایز، سروس سیکٹر اور مینوفیکچرنگ انڈسٹری کیلئے زبردست پیکج تیار کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ کم از کم 10 لاکھ نوجوانوں کو روزگار کا موقع دیناچاہتے ہیں، آج ہونے والے فیصلے نوجوانوں کے مطالبات کو مد نظر رکھ کر کئے گئے ہیں

موضوعات:



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…