ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

تحریک انصاف کی این اے 249 میں دوبارہ ووٹوں کی گنتی کی درخواست،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا

datetime 1  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن ) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے حلقہ 249کے 21پولنگ سٹیشنز میں ووٹوں کی د وبارہ گنتی کرانے کی تحریک انصا ف کی درخواست کو مسترد کر دیا ۔الیکشن کمیشن کی جانب سے پی ٹی آئی کے امیدوار امجد آفریدی کی انتخابات میں مبینہ دھاندلی

کی تحقیقات اور دوبارہ کرانے سے انکار کر دیا ہے ۔امجد آفرید ی نے 21پولنگ سٹیشنز کے نتائج پر اعتراض کیا تھا اور دھاندلی کی شکایت کرتے ہوئے تحقیقات کی درخواست کی تھی۔درخواست ریٹرنگ افسر کی جانب سے مسترد کی گئی ہے۔درخواست میں موقف اپنایا گیاتھا کہ 21پولنگ سٹیشنر کے فارم 45کے نتائج میں فرق ہے اور دو پولنگ سٹیشنز پر مخالف امیدوار نے دھاندلی کی ہے۔دوسر ی جانب مسلم لیگ( ن) نے کراچی کے حلقہ این اے 249 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے لئے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کو خط لکھ دیا ہے ۔ یہ خط این اے 249 سے مسلم لیگ (ن)کے امیدوار مفتاح اسماعیل کی جانب سے لکھا گیا ہے ۔خط میں کہا گیا ہے کہ 30 سے زیادہ پولنگ اسٹیشنز کے نتائج موصول نہیں ہوئے کیونکہ انہیں کچھ پریذائیڈنگ آفیسرز کے کنڈکٹ پر شدید تحفظات ہیں ان پریذائیڈنگ افسر نے فارم 45 پر دوپہر سے پہلے ہی دستخط کراو لئے اور کئی فارمز پر جعلی دستخط بھی سامنے آئے ہیں ۔اس لئے ہماری درخواست ہے کہ

پورے حلقے میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی جائے کیونکہ ریٹرننگ آفیسر قانون کی پاسداری کرنے میں ناکام رہا جو نتائج ہمیں دیئے گئے ان میں فارم 45 اور 47 کے نتائج میں بھی واضح فرق ہے ۔اس کے باوجود ریٹرننگ آفیسر نے ہماری تمام درخواستیں رد کر دیں اور واضح طور پر جانبداری کا مظاہرہ کیا ۔ لہذا پورے حلقے میں ووٹوں کی گنتی کی جائے کیونکہ وہ بہت کم ووٹوں سے الیکشن ہارے ہیں ۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…