اسلام آباد (آن لائن)کرونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باوجود وفاقی محکمہ بینظیر انکم سپورٹ اور احساس کفالت پروگرام پاکستان کے سیکرٹری نے حکومت اور این سی او سی کے احکامات کو ہوا میں اڑا دیا۔تفصیلات کے مطابق این سی او سی اور کیبنٹ ڈویڑن نے کرونا کے
بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر دفتری اوقات 9 سے 2 اور جمعہ کو 9 سے 1 کر دیے اور دفاتر میں کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے پچاس فیصد حاضری کا حکم نامہ جاری کیا لیکن سیکرٹری بی آئی ایس پی اور احساس کفالت پروگرام نے دفتری اوقات کا حکم ہیڈ آفس اور ریجنل آفس کے لیے جاری کیا جبکہ 50 فیصد حاضری کا حکم نامہ صرف احساس کفالت ہیڈ کوارٹر کے لیے جاری کیا لیکن باقی ماتحت دفاتر کے لیے ان احکامات کا اجراء نہیں کیا گیا جو وفاقی حکومت کے احکامات کی صریح خلاف ورزی ہے اور اس کی وجہ سے احساس کفالت کے ماتحت ملک بھر کے تمام دفاتر میں کہیں بھی ان احکامات پر عمل درآمد نہیں کیا جا رہا اور دفاتر کا مکمل عملہ حاضر ہو رہا ہے جو کہ کرونا جیسے موزی مرض کے پھیلاؤ کا سبب بن سکتا ہے. مزید ازاں سیکرٹری احساس کفالت نے کرونا کی تیسری لہر کے دوران مجرمانہ غفلت برتتے ہوئے کسی بھی فیلڈ آفس میں کرونا سے بچاؤ کے لیے ماسک اور سینیٹائزر کی فراہمی نہیں کی۔