بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

ضمانت قبل از گرفتاری منظور کیپٹن(ر) محمد صفدر نے پشاور ہائی کورٹ میں ہی شکرانے کے نفل ادا کیے

datetime 27  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاورٗلاہور(این این آئی)مسلم لیگ (ن )کے رہنما، سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کے داماد اور مریم نواز کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر نے پشاور ہائی کورٹ میں شکرانے کے نفل ادا کیئے ہیں۔پشاور ہائی کورٹ نے کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کر لی جس پر خوش ہوتے

ہوئے انہوں نے عدالت کے احاطے میں شکرانے کے نوافل کی ادائیگی کی۔پشاور ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر نے کہا کہ ضمانت ملنے پر خوش ہوں۔انہوں نے کہا کہ انصاف ملنے پر پشاور ہائی کورٹ کا شکر گزار ہوں، مدینہ منورہ میں مانگی گئی دعائیں قبول ہو گئیں۔کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے نیب گرفتاری سے بچنے کے لیے درخواستِ ضمانت قبل از گرفتاری دائر کی تھی۔دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے پارٹی کے رکن قومی اسمبلی میاں جاوید لطیف کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی کارکنان اور رہنمائوں کی گرفتاری سے حکومت کی بوکھلاہٹ صاف ظاہر ہے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ جاوید لطیف پارٹی کے مخلص ساتھی ہیں ان کی گرفتاری پر افسوس ہوا۔پارٹی کارکنان اور سیاسی رہنماں کی گرفتاریوں سے حکومت کی بوکھلاہٹ صاف ظاہر ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک اور معاشرے کو افہام و تفہیم، تحمل و برداشت اور ہم آہنگی کے جذبے آگے لے کر جاتے ہیں،امید ہے عدلیہ میاں جاوید لطیف کے معاملے میں انصاف کے تقاضے پورے کرے گی۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…