جمعہ‬‮ ، 24 جولائی‬‮ 2026 

حکومت کا 40سال  سے زائد عمر کے افراد کی ویکسی نیشن کا فیصلہ رجسٹریشن کل سے شروع کردی جائے گی

datetime 26  اپریل‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان میں 40 سال اور زائد عمر افراد کو کورونا ویکسین لگانے کیلئے رجسٹریشن کے آغاز کا اعلان کر دیا گیا ۔وفاقی وزیر اور سربراہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر اسد عمر کی زیرصدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا۔اسد عمر نے سوشل میڈیا پر اجلاس میں ہونے والے فیصلوں سے متعلق بتایا کہ منگل سے 40 سال یا اس سے زیادہ عمر کے افراد کی

رجسٹریشن کھولی جا رہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ ملک میں 50 سے 60 سال کی عمر والے رجسٹرڈ افراد کو واک ان ویکسی نیشن کی اجازت دے دی گئی ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ اگر آپ 40 سال یا اس سے بڑے ہیں تو اپنے آپ کو ویکسی نیشن کے لیے رجسٹرڈ کروائیں۔
دوسری جانب ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا سے مزید 70 افراد انتقال کر گئے اور 4825 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 50161 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 4825 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ،وائرس سے 70 افراد انتقال کر گئے۔سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا کیسز مثبت آنے کی شرح 9.61 فیصد رہی۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 17187 ہو گئی ہے اور مجموعی کیسز 8 لاکھ 452 تک جاپہنچے ہیں ، فعال کیسز کی تعداد 89219 ہے۔اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 4234 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد مجموعی

طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 6 لاکھ 94034 ہو گئی ہے۔سرکاری پورٹل کے مطابق سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 278545 ہوگئی ہے جبکہ 4599 افراد اب تک انتقال کرچکے ہیں۔پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 290788 ہے اور 7990 افراد وائرس میں مبتلا ہوکر جان سے جا چکے ہیں جب کہ بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 21743 اور ہلاکتیں 232 ہو

چکی ہیں۔خیبرپختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 114077 اور 3134 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ آزاد کشمیر میں 16591 افراد وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور 462 افراد انتقال کر گئے۔اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 5258 اور 105 افراد انتقال کرچکے ہیں۔پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 73450 ہے اور اب تک 665 مریض انتقال کر چکے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Cognitive Manipulation


کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…