اسلام آباد (این این آئی)احتساب عدالت اسلام آباد میں توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت کے دوران وکیل کے کھانسنے پر کورونا ویکسین کا تذکرہ ہوا جس پر جج نے دلچسپ جملہ کہا جس سے عدالت زعفران زار بن گئی۔کمرہ عدالت میں وکیل کے کھانسنے پر احتساب عدالت اسلام آباد جج اصغر علی اور وکلاء میں دلچسپ مکالمہ ہوا۔ وکیل شیراز
راجپر نے کہا کہ میں نے ویکسین لگوائی ہے، اس لیے کھانسی ہو رہی ہے۔ارشد تبریز ایڈووکیٹ نے کہا کہ ویکسین لگوانے کے بعد 2 دن تک تو میری بھی طبیعت خراب رہی۔وکیل شیراز راجپر نے جج سے سوال کیا کہ سر کیا آپ نے بھی ویکسین لگوا لی ہے؟احتساب عدالت کے جج اصغرعلی نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ یہاں بتائوں گا تو خبر چل جائے گی۔جج کے جواب پر کمرہ عدالت میں قہقہے گونج اٹھے۔دورانِ سماعت سابق وزیرِ اعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی کے وکیل جاوید اقبال عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔عدالت نے سابق صدر آصف زرداری، یوسف رضا گیلانی اور عبدالغنی مجید کی ایک روزہ حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں منظور کر لیں۔دورانِ سماعت نیب کے گواہ ایف آئی اے کے افسر اختر سہیل کا بیان قلم بند کیا گیا۔اسلام آباد کی احتساب عدالت نے آئندہ سماعت پر نیب کے 2 گواہان کو طلب کرتے ہوئے توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت 28 اپریل تک ملتوی کر دی۔ احتساب عدالت اسلام آباد میں توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت کے دوران وکیل کے کھانسنے پر کورونا ویکسین کا تذکرہ ہوا جس پر جج نے دلچسپ جملہ کہا جس سے عدالت زعفران زار بن گئی۔کمرہ عدالت میں وکیل کے کھانسنے پر احتساب عدالت اسلام آباد جج اصغر علی اور وکلاء میں دلچسپ مکالمہ ہوا۔