بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

محکمہ موسمیات نے کل سے 3روزہ گرمی کی نئی لہر کی پیش گوئی کردی

datetime 22  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)محکمہ موسمیات نے کل سے 3 روزہ گرمی کی نئی لہر کی پیش گوئی کردی جبکہ ہیٹ ویو کا امکان نہیں ہے۔محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر نے شہر میں گرمی کی نئی لہر کی پیش گوئی کی ہے،جس کے مطابق جمعہ 23 اپریل سے اتوار 25 اپریل

کے دوران شہر میں موسم شدید گرم رہے گا،اس دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری تک بڑھ سکتا ہے۔اسسٹنٹ میٹرولوجسٹ غلام حسین چنہ کی جانب سے جاری ایڈوائزری کے مطابق دن کے وقت سمندری ہوائیں منقطع رہے گی،تاہم شام کے وقت سمندر کی ہوائیں بحال ہونے کا امکان ہے، گرمی کی لہر کے دوران شمالی اور شمال مغربی گرم وخشک ہوائیں شہر پر اثرانداز رہے گی۔ترجمان محکمہ موسمیات سردار سرفراز کے مطابق گرمی کی نئی لہر کے دوران ہیٹ ویو کے امکانات نہیں ہیں،ہوا میں نمی کا تناسب دن کے اوقات میں 60 فیصد تک بڑھنے جبکہ سمندر کی جنوب مغربی ہوائوں کا 72 گھنٹوں تک بندش جیسے عوامل شامل ہیں۔انہوں نے کہاکہ گرمی کی لہر کے دوران شہریوں کو احتیاطی تدابیر پر عمل لازم ہے خصوصا صبح 11 بجے سے شام 4 بجے تک براہ راست دھوپ سے بچنا ناگزیر ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کو بھی مختصر وقت کے لیے سمندری ہوائیں متاثر ہوئیں،جس کے باعث شمالی سمت کی ہوائیں چلیں،تاہم بعدازاں سمندری ہوائیں بحال ہوگئیں جس کی رفتار 25 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈکی گئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35.1 ڈگری جبکہ کم سے کم 26.5 ڈگری ریکارڈ ہوا۔

موضوعات:



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…