بدھ‬‮ ، 25 مارچ‬‮ 2026 

شہباز شریف کی ضمانت کے اعلان کے چار دن بعداختلافی نوٹ ن لیگ کا ردعمل آگیا

datetime 18  اپریل‬‮  2021 |

لاہور( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ شہباز شریف کی ضمانت کے اعلان کے چار دن گزرنے کے بعد اختلافی نوٹ قابل تشویش ہے ،شہباز شریف کی ضمانت منظور ہونے ، باضابط اعلان اور میڈیا پر چل جانے کے چار دن بعد اختلافی نوٹ حیران کن

ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ عدالتی تاریخ میں ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ ضمانت منظور ہونے کا اعلان ہوا ہو لیکن تحریری حکم نامے پر دستخط نہیں ہوئے، یہ بہت ہی تکلیف دہ ہے ،چار دن سے حکم لینے جارہے تھے ہر مرتبہ جواب دیا گیا کہ ابھی تحریری حکم لکھا جارہا ہے ،ضمانت کا اعلان ہوا اور دو تین دن میڈیا میں چلتا رہا، ہائیکورٹ کی ویب سائٹ پر چلتا رہا ،یہ بات ذہن قبول نہیں کر رہا کہ پوری قوم ٹی وی پر ضمانت کا اعلان سنے ، کھلی عدالت میں اعلان ہو لیکن تحریری حکم تین دن گزرنے کے باوجود سامنے نہ آئے ،چیف جسٹس کو فیصلے سے فوری آگاہ کرنے کے باوجود ہائیکورٹ کی جانب سے چار دن کوئی اعلامیہ جاری نہیں کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ عدالت کی عزت کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے اور یہ ہر شہری کا فرض ہے لیکن اس طرح کی صورتحال سے دوچار ہونے کا دکھ ضرور ہے ،امید کرتے ہیں کہ ہمیں مکمل انصاف ملے گا ہمارا ایمان ہے کہ عوام کی خدمت کرنے والے کو انصاف ملے کا اور شہباز شریف ہمیشہ کی طرح سرخرو ہوں گے۔



کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…