اتوار‬‮ ، 27 اپریل‬‮ 2025 

میرے ساتھی ججز نے جوڈیشل کونسل میں مجھے پاگل شخص قرار دیا، میں خون کے آخری قطرے تک لڑوں گا، جسٹس فائز عیسیٰ کے دلائل

datetime 15  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) سپریم کورٹ نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نظرثانی کیس کی سماعت آئندہ پیر تک ملتوی کر دی ہے۔ جمعرات کو جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں دس رکنی فل کورٹ نے کیس پر سماعت کی۔دوران سماعت جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے دلائل دیتے ہوئے موقف اپنایا کہ میری اہلیہ کیس میں فریق نہیں تھیں پھر بھی

انکے خلاف فیصلہ دیا گیا، اپنی اہلیہ بیٹی اور بیٹے سے معذرت خواہ ہوں، میری وجہ سے اہلیہ اور بچوں کے خلاف فیصلہ آیا، آج تک ایک شخص عدالت میں موجود نہیں ہے، فروغ نسیم کے لیے عدالت کا احترام نہیں وزرات ضروری ہے،وزیر قانون فروغ نسیم نے میری اہلیہ اور مجھ پر الزامات عائد کیے،فروغ نسیم کو شاید اسلامی تعلیمات کا بھی علم نہیں،نبی کریم ؐ بھی اپنی اہلیہ کے لیے کام کرتے تھے،کہنے کو ہم اسلامی جمہوریہ پاکستان دراصل منافقین کی قوم ہیں،جسٹس فائز عیسی نے گانے اور شاعری کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’’غم عشق لے کر جائیں کہاں آنسوؤں کی یہاں قیمت نہیں‘‘ کیس ایف بی ار کو بھجوانے کا فیصلہ عدالتی اختیارات سے تجاوز تھا،آرٹیکل 184/3 بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے ہے،میری بیٹی اور بیٹے کو ایف بی ار نوٹس کا حکم بنیادی حقوق کے زمرے میں نہیں آتا،ٹیکس کمشنر ذولفقار احمد نے عدالت کے دباؤ میں آکر کارروائی کی،سپریم جوڈیشل کونسل کے ارکان نے بدنیتی پر مبنی کارروائی کی، سپریم جوڈیشل کونسل نے کبھی مجھے صفائی کا موقع نہیں دیا، سپریم جوڈیشل کونسل نے انصاف کا قتل عام کیا،صدر مملکت نے میرے تین خطوط کا جواب تک دینا گوارا نہیں کیا،مجھے ریفرنس کی کاپی نہیں ملی لیکن میڈیا پر بینڈ باجا شروع ہوگیا،میرے اور اہلخانہ کیخلاف فیفتھ جنریشن

وار شروع کی گئی، آصف سعید کھوسہ نے میرا موقف سنے بغیر میری پیٹھ میں چھرا گھونپا،میرے ساتھی ججز نے جوڈیشل کونسل میں مجھے پاگل شخص قرار دیا،ججز سے غلطی ہو جائے تو نظر ثانی کا اختیار حاصل ہے،عدالتی حکم آئین اور متعدد قوانین کے خلاف ہے، کسی شخص کے ٹیکس ریکارڈ تک غیر قانونی رسائی فوجداری جرم

ہے، وزیر قانون نے اپنے دلائل میں انکم ٹیکس قانون کی دفعہ 198 کو بنیادی حقوق کے خلاف قرار دیا تھا، سماعت مکمل ہونے کے بعد بھی فروغ نسیم تحریری دلائل جمع کراتے رہے،فروغ نسیم نے حلف کی خلاف ورزی کی انہیں فوری طور پر برطرف کیا جانا چاہیے، تفصیلی فیصلہ آنے سے پہلی ہی ایف بی آر کو کاروائی مکمل

کرنے کا کہا گیا، کہا گیا عمران خان کی فیملی کے بارے میں بات نہیں ہوسکتی، عمران خان کرکٹر تھے تو ان کا مداح تھا اٹوگراف بھی لیا، عمران خان بھی ایک انسان ہیں، جسٹس عظمت سعید میرے دوست تھے لیکن ان کے فیصلے پر دکھ ہوا، جسٹس عظمت سعید آج حکومت کی پسندیدہ شخصیت ہیں، ملک کو باہر سے نہیں اندر سے خطرہ ہے، پاکستان کو باہر سے کوئی ہاتھ بھی نہیں لگا سکتا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…