ہفتہ‬‮ ، 13 جون‬‮ 2026 

تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اوربرف باری کی پیشگوئی

datetime 31  دسمبر‬‮  2025 |

اسلام آباد(این این آئی)مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک میں داخل ،ملک بھر کے کئی مقامات پر بارشیں اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کردی گئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی اور لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں31 دسمبر سے یکم جنوری کے دوران بارشیں ہوسکتی ہیں جبکہ مری اور گلیات میں(آج)30 دسمبر سے 2 جنوری تک برفباری کا امکان ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ اور گردونواح میں 31 دسمبر تک بارش اور برفباری متوقع ہے،زیارت، چمن، پشین اور قلعہ عبداللّٰہ میں آندھی اور بارش کا امکان ہے۔قلات، برخان، سبی اور لورالائی میں وقفے وقفے سے بارش ہوگی، موسیٰ خیل، خضدار، واشک اور خاران میں خراب موسم متوقع ہے جبکہ تربت، گوادر، جیوانی اور لسبیلہ میں بھی بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے کراچی اور حیدرآباد میں (آج)منگل کو ہلکی بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ دادو، جیکب آباد اور کشمور میں بوندا باندی کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاڑکانہ، ٹھٹھہ اور بدین کے علاقوں میں بھی ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی خیبر پختونخوا میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے، گلگت بلتستان اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں برفانی تودے گرنے کا امکان ہے، سیاحوں کو غیر ضروری سفر سے گریز اور احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق چترال، دیر اور سوات کے بالائی علاقوں میں برفباری متوقع ہے، شانگلہ، کوہستان اور بٹگرام میں درمیانی سے شدید برفباری ہو سکتی ہے۔مانسہرہ، ایبٹ آباد اور ہری پور میں بارش اور سردی بڑھے گی۔ بونیر، باجوڑ اور مہمند میں وقفے وقفے سے بارش متوقع ہے۔ وزیرستان کے مختلف علاقوں میں خراب موسم رہنے کا امکان ہے۔گلگت بلتستان کے کئی علاقوں میں بارش اور درمیانی برفباری ہوگی، دیامر، استور، غذر اور اسکردو میں برفباری کا امکان ہے۔ ہنزہ، گلگت، شگر اور گانچھے متاثر رہیں گے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری متوقع ہے، نیلم ویلی اور مظفرآباد میں وقفے وقفے سے بارش ہوگی۔محکمہ موسمیات کے مطابق ناران، کاغان، سوات، دیر، کوہستان اور مری میں سفر مشکل رہنے کا امکان ہے۔ استور، ہنزہ، اسکردو اور گلگت کے علاقوں میں بھی شدید سردی متوقع ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…