وزارت اطلاعات فواد چودھری کو دیے جانے کا امکان اہم وفاقی وزیر وں کی وزارت بھی خطرے میں پڑ گئی

11  اپریل‬‮  2021

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کو وزارتِ اطلاعات کا قلمدان دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزارت اطلاعات کا قلمدان وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے تجویز کیا گیا ۔ ذرائع نے بتایا کہ فواد چوہدری کو وزیرِاطلاعات مقرر کرنے کے فیصلے کا اعلان جلد متوقع ہے۔

۔یاد رہے کہ گزشتہ ماہ وفاقی کابینہ میں ردوبدل کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے مشاورت مکمل کر لی تھی۔ذرائع کے مطابق وزارت اطلاعات، توانائی، ایوی ایشن، اقتصادی امور اور کشمیر کمیٹی میں تبدیلیوں کا امکان ہے۔ بعض وزرا فارغ ہونگے اور کچھ نئے چہرے شامل ہوں گے۔ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور خسروبختیار اپنے موجودہ عہدے پر نہیں رہیں گے۔ وزیر اطلاعات شبلی فراز کو وزارت پیٹرولیم اور ایوی ایشن کی ذمہ داری دی جاسکتی ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی فرخ حبیب کو وزیر مملکت کا قلمدان ملنے کا امکان ہے۔شہر یارآفریدی سے کشمیر کمیٹی کی چیئرمین شپ واپس لیے جانے کا امکان ہے۔ ان کی جگہ فخرامام کو دوبارہ چیئرمین کشمیر کمیٹی کا قلمدان سونپا جائے گا۔ذرائع کے مطابق وزیر اطلاعات ونشریات کو دوالگ حصوں میں تقسیم کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ وزارت اطلاعات میں وزیر مملکت اور نشریات میں معاون خصوصی لگایا جائے گا۔ذرائع کے مطابق عمرایوب سے توانائی اور پیٹرولیم کی وزارت واپس لیے جانے کا امکان ہے۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…