نئی سیاسی صف بندی میںچاروں صوبوں میں ’’باپ ‘‘ اور ’’سوتیلے بیٹوں ‘‘کا اتحاد نظر آرہا ہے، حافظ حسین احمد کا ڈاکٹر عدنان بارے بھی تہلکہ خیز دعویٰ

5  اپریل‬‮  2021

کراچی /کوئٹہ ( آن لائن ) جمعیت علماء اسلام پاکستان کے رہنما اور سینئر سیاستدان حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ حکمرانوں کو آر پار کرنے کے دعویدار خود پارہ پارہ ہوگئے ہیں اور لانگ مارچ ،استعفے اور عمرانی حکومت گرانے کے بلند و بانگ دعوے ’’لیڈ ربھبکیاں‘‘ ثابت ہوچکی ہیں ، ہر جماعت اپنے مفادات اور معاملات کو طے

کرنے کی دوڑ میں لگی رہی جبکہ پی ڈی ایم کے خاتمے کا الزام ایک دوسرے پر لگایا جاتا ہے ڈاکٹر عدنان کے آمد کی خبر کے ساتھ ہی پی ڈی ایم کا یہ حشر تو ہونا ہی تھا۔ پیر روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق سینیٹر حافظ حسین احمد کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم میں شامل ہر جماعت نے اپنی بساط کے مطابق حکومت کی سہولت کاری کا حق ادا کیاکسی نے پنجاب میں تحریک انصاف کے ساتھ ملکر سینیٹر منتخب کرائے اور کسی نے سنجرانی کو ایکسٹینشن دلوانے میں کردار ادا کیاجبکہ مسلم لیگ ن کے شہ پر مبینہ طور پر لانگ مارچ کے ساتھ استعفوں کو نتھی کیا گیاتاکہ لانگ مارچ سے جان چھڑائی جاسکے اور سارا الزام پیپلز پارٹی کے سر ڈالا جاسکے ، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے ان اقدامات کے بعد کیا شوکاز نوٹس دیا جاسکتا ہے جبکہ پی ڈی ایم کی تشکیل ہی پیپلز پارٹی کے ہاتھوں ہوئی ، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ استعفوں کے آڑ میں لانگ مارچ کو یکسر ختم کرنے سے پتہ چلتا ہے کہ پی ڈی ایم کسی تحریک چلانے سنجیدہ نہیں کیوں کہ اگر پیپلز پارٹی پیچھے ہٹ چکی ہے تو پھر بھی 9ستارے رہ گئے ہیں کیا ان میں بھی کوئی روشنی نہیں رہی ، ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ لندن کا موسم ایک بار پھر خوشگوار ہوتا جارہا ہے دیکھیں اس بار ڈاکٹر عدنان کون سی گیدڑ سنگھی کا سہارا لیں

گے ، انہوں نے کہا کہ سوال یہ بھی پیدا ہوتا ہے کہ کیا پی ڈی ایم کے نمائشی سربراہ کسی جماعت کو شوکاز نوٹس دینے کا اختیار بھی رکھتے ہیں یا نہیں ، حافظ حسین احمد نے کہا کہ لگتا ہے کہ ملک میں ایک نئی سیاسی صف بندی کا نقشہ ترتیب دیا جارہا ہے جس میں کل کے حلیف حریف ہونگے اور چاروں صوبوں میں اپوزیشن کا اتحاد ہی نہیں بلکہ ’’باپ ‘‘ ان کے’’ سوتیلے بیٹوں‘‘ کا اتحاد نظر آرہا ہے ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…