منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

سندھ حکومت کے وزیر کی ہائیکورٹ کے جج کو راکٹ لانچر سے مارنے کی دھمکیاں،دوران سماعت بڑا انکشاف

datetime 1  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکھر(این این آئی)سندھ ہائیکورٹ کے سکھر بینچ نے فریال تالپور اورگیان چند ایسرانی کی سندھ اسمبلی رکنیت بحال کر دی ہے، عدالت نے آوارہ کتوں کی بہتات اور کاٹنے کے واقعات کا کیس نمٹا دیا۔سندھ ہائیکورٹ سکھر بینچ نے کتے کے کاٹنے کے واقعات پر ایم پی ایز کی معطلی سے متعلق کیس کی سماعت کی۔کیس کی سماعت کے دوران جسٹس آفتاب گورڑ

نے ریمارکس دیئے کہ یہ لوگ کہتے ہیں کتے کو مارنا گناہ ہے لیکن اگر کتا لوگوں کو کاٹے تو یہ ثواب ہے؟،عدالت نے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو ذمہ داری اٹھانے کے لئے تحریری بیان دینے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ اب حکومت کو کتے کے کاٹنے سے جاں بحق ہونے والوں کے ورثا کو معاوضہ دینا پڑے گا کسی کی آنکھ ضائع ہوئی یا کوئی زخمی ہوا تو اس کا بھی نقصان سندھ حکومت کو اداکرنا ہوگا۔سماعت کے موقع پر فاروق ایچ نائیک سندھ حکومت کی جانب سے پیش ہوئے جبکہ سیکرٹری ہیلتھ ،سیکرٹری لوکل گورنمنٹ و دیگرافسران بھی پیش ہوئے۔فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ کتوں کے کاٹنے پر ذمہ دار ارکان اسمبلی نہیں، لوکل گورنمنٹ ہے، عدالت نے کہا کہ کوتاہی برتنے والے افسران کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔جسٹس آفتاب احمد گورڑ نے ریمارکس دیئے کہ انہیں دبائو میں لانے کی کوشش کی جارہی ہے، ڈرایا جارہا ہے، تنخواہیں بند کرنے کی دھمکی دی جارہی ہے، سندھ حکومت کے ماتحت نہیں ہیں، انہیں دھمکیاں نہ دی

جائیں، کچھ فیصلے زمینی حقائق کو دیکھ کر کئے جاتے ہیں۔انہوں نے ریمارکس میں کہا کہ ایک منسٹر کہتا ہے جج کو راکٹ لانچر لگائیں گے،میں روز لاڑکانہ سے گزرتا ہوں،مجھے راکٹ لانچر لگائو۔سماعت کے بعد میڈیاسے گفتگو میں ایڈوکیٹ فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ جسٹس آفتاب کو ملنے والی دھمکیوں پر ان سے معافی مانگی ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…