جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

چینی کی قیمت 130سے140روپے فی کلو تک لے جانے کی منصوبہ بندی کا انکشاف شوگر مافیا کیخلاف ایکشن کے پیچھے وجہ سامنے آگئی

datetime 1  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی )وزیر اعظم کے مشیر برائے احتساب و داخلہ شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ اگرایکشن نہ لیتے تو رمضان المبارک میں سٹے کے ذریعے چینی کی قیمت ناقابل قبول حد تک چلی جاتی ،مافیا نے چینی کی قیمت 130سے140روپے فی کلو تک لے جانے کی منصوبہ بندی کر لی تھی ،اس ایکشن کے پیچھے کوئی سیاسی وجہ نہیں ۔ نجی ٹی وی کو انٹر ویو

میں شہزاد اکبر نے کہا کہ پنجاب میں چینی کی 80سے85روپے فی کلو ایکس مل قیمت مقرر ہو گی اور آئندہ ایک سے دو روز میں پنجاب حکومت اس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دے گی ، اگر اس پر عملدرآمد نہ ہوا تو کین کمشنر چینی خود اٹھا لے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے کو اختیار ہوگا کہ وہ کسی کا بھی نام ای سی ایل ک لسٹ میں ڈال سکتا ہے ۔کوئی کتنا بااثر ہی کیوں نہ ہو، حکومت کی جانب سے تفتیش میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی ۔ شہزاد اکبر نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ ٹی ٹی میںشہباز خاندان بعد میں آیا اصل جد امجد تو اسحاق ڈار اور نواز شریف ہیں،نیب کو مریم سے سختی سے پیش آنا چاہئے، جب مریم سے پوچھا جائے ناصر لوتا نے تو ان پیسوں سے انکار کردیا ہے جو آپ کو دئیے تو ان کے پاس جواب نہیںہوتا، وہ یہی کہتی ہیں کہ مجھے معلوم نہیں او رپھر حملہ کر دیتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز پل میں تولہ اور پل میں ماشہ ہوتی ہیں، انہوںنے اینٹی پیپلز پارٹی سیاست بھی گنوائی اور اب انہیں سلیکٹڈ بھی کہہ رہی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…