نا اہل حکمرانوں کے پاس وزراء وارکان اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کیلئے پیسے ہیں،سرکاری ملازمین کو دینے کیلئے پیسے نہیں، تہلکہ خیز دعویٰ

30  مارچ‬‮  2021

کوئٹہ( این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے ترجمان سردارسربلند جوگیزئی نے کہا ہے کہ موجودہ نا اہل حکمرانوں کے پاس سرکاری ملازمین کو دینے کیلئے پیسے نہیں ہیں جبکہ وزراء اورارکان اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کیلئے پیسے ہیں ،پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان ایمپلائز اینڈ ورکرز گرینڈالائنس کے احتجاج کی بھر پور

حمایت کرتی ہے اورانہیں یقین دلاتی ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی انکے ساتھ ہے ۔یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں ترجمان نے کہا کہ موجودہ نا اہل اور سلیکٹڈ حکمرانوں کی پالیسیوں کی بدولت ملک میں مہنگائی اپنے عروج پر پہنچ چکی ہے سرکاری ملازمین اورعوام دو وقت کے روٹی کے محتاج ہوچکے ہیں اب جبکہ وفاقی حکومت اوردیگر تین صوبوں نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25فیصداضافہ کا اعلان کیا ہے لیکن بلوچستان حکومت ملازمین کو یہ اضافہ دینے پرتیار نہیں ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ تین سال کے دوران مہنگائی میں کئی سو گنا اضافہ ہوا ہے لیکن حکومت نے ملازمین کو کوئی ریلیف نہیں دیا ۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان ایمپلائز اینڈ ورکرز گرینڈالائنس نے صوبائی حکومت کی جانب سے تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنے پر گزشتہ دو دن سے ہاکی چوک پر دھرنا دے رکھا ہے حکومت ملازمین کے جائز مطالبات حل کرنے کی بجائے انکے خلاف انتقامی کارروائیوں کی دھمکیاں دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت فوری طور پر سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کرے بصورت دیگر پاکستان پیپلز پارٹی ملازمین کے ساتھ ملکر سخت احتجاج پر مجبور ہوگی۔انہوں نے بلوچستان ایمپلائز اینڈ ورکرز گرینڈالائنس کے رہنماوں کو پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے ہرممکن تعاون کا یقین دلایا۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…