بدھ‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2025 

پلاٹ پر قبضہ کی کوشش ناکام ، منشا بم کے 3بیٹے گرفتار

datetime 27  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہو ر(این این آئی) پولیس نے پلاٹ پر قبضہ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے بدنام زمانہ قبضہ مافیا منشابم کے تین بیٹوں کو گرفتار کرکے قبضہ سے جدید آٹو میٹک گنز اور اسلحہ برآمد کرلیا۔نجی ٹی وی کے مطابق سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر

کی ہدایت پر پولیس کی جانب سے قبضہ گروپوں کے خلاف ایکشن جاری ہے۔پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشا بم قبضہ گروپ کے تین بیٹے عامر منشا، عاصم منشا اور طارق منشا کو گرفتار کر لیا۔ایس پی صدر حفیظ الرحمن بگٹی نے کہا ملزمان نے گزشتہ رات سفیان نامی شہری کے پلاٹ پر اسلحہ لیس ہو کر قبضہ کی کوشش کی اور شہری سے گن پوائنٹ پر سونے کی چین اور نقدی وغیرہ بھی چھین لی۔حفیظ الرحمن بگٹی کا کہنا تھا کہ ملزمان کے قبضہ سے جدید آٹو میٹک گنز اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا اور ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تحقیقات کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔سی سی پی او لاہور کا کہنا ہے کہ شہریوں کی جمع پونجی کسی صورت ہتھیانے نہیں دی جائے گی، شہریوں کو قبضہ گروپوں اور بدمعاشوں سے ڈرنے کی ضرورت نہیں، لاہور پولیس ان کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائے ہوئے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…