پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

ڈسکہ انتخابات پنجاب حکومت کا الیکشن کمیشن کو لکھا گیا خط سامنے آگیا

datetime 17  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)محکمہ داخلہ پنجاب نے الیکشن کمیشن سے ڈسکہ میں کشیدہ حالات کے باعث رمضان کے بعد دوبارہ انتخابات کی درخواست کر دی ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب کا الیکشن کمیشن کو لکھا گیا خط

سامنے آیا ہے جس کے متن میں کہا گیا کہ ڈسکہ این اے 75 میں تاحال کشیدگی برقرار ہے، عوام میں پایا جانے والا خوف دوبارہ انتخابات کا ٹرن آئوٹ متاثر کرسکتا ہے۔خط کے متن میں تحریر ہے کہ سیاسی جماعتوں کے باہر سے لائے گئے مسلح افراد دوبارہ پولنگ میں متحرک ہوسکتے ہیں، ڈسکہ میں نئی انتظامیہ کو پرامن انتخابات کرانے کیلئے وقت درکار ہے۔محکمہ داخلہ پنجاب کا خط میں کہنا ہے کہ ڈسکہ میں حالات معمول پر لانے میں وقت لگے گا، لہذا ضمنی انتخابات رمضان کے بعد کرائے جائیں۔واضح رہے کہ ڈسکہ این اے 75 میں پولنگ کے دوران پر تشدد واقعات میں 2 افراد جاں بحق 8 زخمی ہوئے تھے۔الیکشن کمیشن کے اعلامیے کے مطابق ڈسکہ سے قومی اسمبلی نشست پر ضمنی انتخاب 10 اپریل کو ہوگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…