اتوار‬‮ ، 16 جون‬‮ 2024 

نجی ٹی وی پر دھمکی جاوید لطیف کے گلے پڑ گئی لیگی رہنما کیخلاف سخت قدم اٹھا لیا گیا

datetime 15  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( آن لائن ) مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے جاوید لطیف کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق لیگی رہنما اور ایم این اے جاوید لطیف کے خلاف اندراج مقدمہ کیلئے درخواست شہری چوہدری محمد

اکرم کی جانب سے سی سی پی او لاہور سمیت پاکستان سیٹزن پوورٹل پر بھی دی گئی ہے۔درخواست میں مؤقف پیش کیا گیا ہے کہ جاوید لطیف نے نجی ٹی وی پر دھمکی دی تھی کہ اگر مریم نواز کو کچھ ہوا تو وہ پاکستان کھپے کا نعرہ نہیں لگائیں گے، ان کا بیان ریاست پاکستان سے بغاوت کے مترداف ہے، جس سے عوام کے جذبات شدید مجروح اور عوام مشتعل ہوئے۔درخواست کے متن میں ہے کہ لیگی رہنما نے پاکستان کھپے کا نعرہ نہ لگانے کے جو عْذرات پیش کیے ہیں وہ عْذر گناہ بدتر از گناہ کے زمرے میں آتے ہیں، ان کے خلاف ریاست کے خلاف بغاوت، اپنے حلف کی خلاف ورزی کے سنگین جرائم کی دفعات کے تحت قرار واقعی قانونی کاروائی کی جائے۔ اور ان کے خلاف قانون کی تمام متعلقہ دفعات کے تحت ایف آئی آر کا اندراج کیا جائے اور انہیں فوری گرفتار کیا جائے۔۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…