پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

اینٹی کرپشن نے گندم چوری کیس میں بڑی کامیابی حاصل کرلی

datetime 14  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) اینٹی کرپشن سندھ نے گندم چوری کیس میں بڑی کامیابی حاصل کرلی ، لاڑکانہ کے فوڈ سپروائزر نے اینٹی کرپشن سے جان چھڑانے کے لیے 8 کروڑ کی بڑی رقم سرکاری خزانے میں جمع کرادی۔تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن سندھ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ رضاکارانہ رقم کی

واپسی ہوئی ، ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن لاڑکانہ راجہ طارق چانڈیو نے بتایا کہ منٹھار علی نوناری نے 34 ہزار سے زائد گندم کی بوریاں چوری کی، اس گندم کی مالیت 8 کروڑ 6 لاکھ 75 ہزار کے قریب تھی۔حکام نے کہا ملزم سمجھا اینٹی کرپشن نے اس کی چوری پکڑ لی ، جس پر منٹھارعلی نوناری نے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرول کو 8 کروڑ کے چالان جمع کروائے، جمع کروائی گئی رقم سرکاری ریٹ کے حساب سے بنتی ہے جبکہ جرمانے کی رقم 1 کروڑ 47 لاکھ 78 ہزار سے زائد بنتی ہے۔ڈپٹی ڈائریکٹراینٹی کرپشن کے مطابق مقدمہ اور گرفتاری سے بچنے کے لیے اس نے رقم واپس کی تاہم پھر بھی فوڈ سپروائزر کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔اس حوالے سے جام اکرام اللہ دھاریجو کے خصوصی احکامات پر آپریشن جاری ہے، لاڑکانہ ضلع کے لیے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر نے 3 خط لکھے تھے۔خط میں کہا تھا کہ پانچ سینٹرز سے کروڑوں روپے کی گندم غائب ہونے کی اطلاع تھی، وگن روڈ گندم کے گودام میں 4 کروڑ 75 لاکھ کی گندم چوری ہوئی ، باڈئے اور ڈوکری میں 75 لاکھ کی خرد برد کی گئی جبکہ نوڈیرو اور رتو ڈیرو میں 8 کروڑ سے زائد رقم کی گندم غائب پائی گئی۔

موضوعات:



کالم



دوسرے درویش کا قصہ


دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…