ڈیرہ اللہ یار ( این این آئی ) جمعیت علماء اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا محمد خان شیرانی نے ایک بار پھر واضح اور دو ٹوک الفاظ میں اسرائیل کو تسلیم کرنے کا مشورہ دیا ہے اور کہا ہے کہ حکومت اسرائیل کو تسلیم کرتی ہے تو مذہبی جماعت کے سربراہ کی حیثیت سے حکومتی فیصلے کا خیرمقدم کرینگے پی ڈی ایم اور حکومت اپنے اپنے
مفادات کی جنگ لڑ رہے ہیں، ملک و قوم سے انہیں کوئی غرض نہیں ۔ڈیرہ اللہ یار میں ڈاکٹر حفیظ الرحمن کھوسہ کی رہائشگاہ پر جے یو آئی کے تربیتی کنونشن سے خطاب اور میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کا موقف میرا نیا نہیں بلکہ 1989 سے میرا موقف واضح اور دو ٹوک ہے کہ اسرائیل کو تسلیم کیا جائے۔