پیر‬‮ ، 08 ستمبر‬‮ 2025 

الیکشن کمیشن نے ڈسکہ میں ضمنی انتخاب کی تاریخ تبدیل کر دی، نئی تاریخ کا اعلان

datetime 10  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) ڈسکہ میں ضمنی الیکشن کی تاریخ تبدیل کر دی گئی ہے۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ این اے 75 ڈسکہ میں ضمنی انتخاب اب 10 اپریل کو ہوگا۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے این اے 75 ڈسکہ میں ضمنی انتخاب کی تاریخ تبدیل کر دی ہے۔ این اے 75 ڈسکہ میں پولنگ اب 10 اپریل کو ہوگا اس سے قبل

الیکشن 15مارچ کو ہونا تھا۔پولنگ کی تاریخ انتظامی امور کے باعث تبدیل کی گئی ہے کیونکہ الیکشن متنازع ہونے کے بعد کئی افسران کو معطل کر دیا گیا تھا۔ نئے افسران کو انتظامات دیکھنے میں وقر درکار ہو گا۔پولنگ کی تاریخ تبدیل کرنے کا فیصلہ پنجاب حکومت کے درخواست پر کیا گیا۔الیکشن کمیشن کے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق ضلعی اور ڈویڑنل افسران کے تبادلے کے بعد نئے افسران کو انتظامی صورتحال سمجھنے کے لیے وقت چاہئیے۔خیال رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے این اے 75 ڈسکہ میں دوبارہ اتنخابات کا حکم دیا گیا تھا۔ گزشتہ دنوں علی اسجد ملہی نے قومی اسمبلی کے حلقہ 75 ڈسکہ کے ضمنی انتخاب کے نتائج روک کر حلقے میں دوبارہ پولنگ کرانے کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا تھا۔ علی اسجد ملہی نے درخواست میں مخالف امیدوار نوشین افتخار، الیکشن کمیشن اور دیگر کو فریق بنایا۔ڈسکہ ضمنی انتخاب میں تحریک انصاف کے امیدوار علی اسجد ملہی نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کیتھی، جس میں موقف اپنایا گیا کہ الیکشن کمیشن نے قواعد و ضوابط کو بالائے طاق رکھ کر فیصلہ دیا۔ درخواست میں کہا گیا تھا کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ حقائق کے برعکس ہے، الیکشن کمیشن نے دستیاب ریکارڈ کا درست جائزہ نہیں لیا، حلقے

میں دوبارہ الیکشن کرانے کا کوئی جواز نہیں، عدالت 19 فروری کو ہونے والے این اے 75 ڈسکہ کے انتخابی نتائج جاری کرنے کا حکم دے۔حکمران جماعت کے این اے 75 ڈسکہ سے امیدوار کا کہنا ہے کہ دوبارہ الیکشن کرانے کا مطلب حلقے کے عوام کو دوبارہ امن و امان کی خراب صورتحال کی طرف دھکیلنا ہے، مخالفین پہلے ہی ضمنی الیکشن میں شکست سے دوچار ہوچکے ہیں۔تاہم سپریم کورٹ آف پاکستان نے این اے 75 ڈسکہ میں دوبارہ انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کرنے کی پی ٹی آئی کی استدعا مسترد کردی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…