پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

ملوث افراد کو فریق بنائیں،کمیشن کو بتایا جائے کہ کون کون لوگ ملوث ہیں، الیکشن کمیشن کی ن لیگ کو ہدایت

datetime 9  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن کے رکن الطاف ابراہیم قریشی نے سینیٹ انتخابات 2018ء میں کرپشن سے متعلق ویڈیو اسکینڈل کی سماعت میں کہا ہے کہ ملوث افراد کو فریق بنائیں تاکہ انہیں نوٹس جاری کیا جا سکے، کمیشن کو بتایا جائے کہ کون کون لوگ ملوث ہیں، الیکشن کمیشن نے نون لیگ کو نئی درخوست دائر کرنے کی

ہدایت کردی۔سینیٹ انتخابات 2018ء میں کرپشن سے متعلق ویڈیو اسکینڈل کے کیس کی سماعت الطاف ابراہیم قریشی کی سربراہی میں چار رکنی کمیشن نے کی، مرتضی جاوید عباسی کی جانب سے وکیل جہانگیر جدون کمیشن کے سامنے پیش ہوئے۔الطاف ابراہیم قریشی نے کہا کہ جن ایم پی ایز نے پیسے لینے کا اعتراف کیا انہیں تو درخواست میں فریق بنائیں، کیا جو ویڈیو آئے، اسے دیکھ کر ہم فیصلہ کرتے جائیں؟ کمیشن کو کیا معلوم کہ کون لوگ ملوث ہیں، آپ لوگوں کو فریق تو بنائیں تاکہ ہم انہیں نوٹس تو جاری کریں۔انہوں نے کہا کہ جب تک آپ کسی کا نام نہیں لیں گے، ہم کسی کو کیسے نااہل کریں، درخواست کو بہتر کریں،ایسے ہی اگر ویڈیو پر ہم لوگوں کو فارغ کریں تو اسمبلی تو خالی ہوجائے گی۔الطاف ابراہیم قریشی نے کہا کہ گزشتہ سینیٹ الیکشن میں اس سے زیادہ شور مچا تھا،گزشتہ سینیٹ الیکشن میں کمیشن نے متاثرہ افراد کو بلایا تاہم کوئی پیش نہیں ہوا تھا۔انہوں نے کہا کہ آپ کمیشن کو بتائیں کہ کون کون لوگ ملوث ہیں، نئی درخوست دائر کریں۔ارشاد قیصر نے کیس کی سماعت میں کہا کہ کیا آپ اس ویڈیو میں موجود افراد کو پہچانتے ہیں؟،جب آپ سب لوگوں کو نہیں پہچانتے تو ہم کیسے پہچان سکتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…