جمعرات‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2025 

پی ٹی آئی کارکن نے مریم اورنگزیب کو لات مار دی، مصدق ملک کو تھپڑ رسید

datetime 6  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ +این این آئی) پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر تحریک انصاف کے کارکنان نے لیگی رہنماؤں شاہد خاقان عباسی اور مصدق ملک کو دھکے دیئے، گربیان بھی پکڑلیا۔ ہفتہ کو (ن)لیگی رہنماؤں شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، مریم اور نگزیب، مصدق ملک و دیگر رہنماؤں کی

پریس کانفرنس کے دوران تحریک انصاف کےکارکنان کی بڑی تعداد ریڈ زون میں گھس گئی۔پی ٹی آئی کارکنان نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس میں وزیراعظم عمران خان کے حق میں اور (ن) لیگ کے رہنماؤں کے خلاف نعرے درج تھے تاہم صورتحال اس وقت کشیدہ ہوگئی جب تحریک انصاف کے کارکنان نے پارلیمنٹ ہاؤس جانے والے (ن) لیگی رہنماؤں کا گھیراؤ کرلیا، اس دوران ہاتھا پائی بھی ہوئی اور کارکنان نے شاہد خاقان عباسی کو دھکے دیئے جب کہ ردعمل پر مصدق ملک کا گریبان بھی پکڑا گیا، نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کارکن نے مریم اورنگزیب کو لات مار دی، ایک نوجوان نے مصدق ملک کو تھپڑ دے مارا، پی ٹی آئی کارکنان نے احسن اقبال کو جوتا دے مارا۔پی ٹی آئی کارکنان پارلیمنٹ ہاؤس کے قریب جانے کیلئے نعررے بازی کرتے رہے، پی ٹی آئی کارکنان کی مولانا فضل الرحمان کے خلاف بھی نعرے بازی کی۔کشیدہ صورتحال کے باعث پولیس کو دخل اندازی کرنی پڑی اور پولیس نے تحریک انصاف کے کارکنان کو لیگی رہنماؤں سے دور کیا۔ جس کے بعد لیگی رہنماؤں نے دوبارہ پریس کانفرنس کی اور پی ٹی آئی قیادت اور وزیراعظم نے اس واقعہ کی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…